/ Friday, 29 March,2024

شیخ الاسلام حضرت عبداللہ انصاری ہروی

شیخ الاسلام حضرت عبداللہ انصاری  ہروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:عبداللہ ۔کنیت: ابواسماعیل۔لقب: شیخ الاسلام،شیخ السالکین،پیرِہرات۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:خواجہ عبداللہ انصاری بن ابومنصوربلخی بن جعفربن ابومعاذ بن محمدبن احمدبن جعفربن ابومنصورتابعی بن ابو ایوب انصاری۔(علیہم الرحمۃ والرضوان) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروز جمعۃ المبارک 2/شعبان المعظم 396ھ،مطابق  مئی 1006ء کو"ہرات"(افغانستان) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ نے  ابتدائی تعلیم   اور فقہ وغیرہ یحیٰ بن عمار الشیبانی  سے حاصل کیے،اس کے بعد علم کے لئے طوس ،بسطام،اور بغداد کا سفر کیا،بغداد میں شیخ ابو محمد خلال البغدادی سے استفادہ کیا۔علم التصوف شیخ  ابوسعید ابوالخیر سے حاصل کیا۔آپ کا حافظہ بہت تیز تھا ،جو چیز ایک مرتبہ نظر سے گزرجاتی پھر کبھی نہ بھولتی۔آپ فرماتے ہیں: مجھے کھانا۔۔۔

مزید

مناظر اہلسنت ترجمان مسلک اعلی حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ابو الکلام صاحب رضوی

مناظر اہلسنت ترجمان مسلک اعلی حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ابو الکلام صاحب رضوی موت العالم موت العالم خلیفۂ حضور قمر العلماء و حضور لیاقت ملت، و حضور شیربہار، سابق امام و خطیب مرکزِ اہلسنت مسجد اعظم چترا درگہ کرناٹک، ترجمان مسلک اعلی حضرت مناظر اہلسنت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ابو الکلام صاحب رضوی بروز پیر مورخہ ۶ ربیع الاول ۱۴۳۹ ہجری بمطابق ۲۵ دسمبر ۲۰۱۷ء کو روڈ حادثہ میں انتقال فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔

مزید

مصطفی حیدر حسن قادری برکاتی، سید شاہ

 سید شاہ مصطفی  حیدر حسن قادری برکاتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  نام ونسب: اسمِ گرامی: سیدمصطفےٰ حیدر حسن۔لقب: احسن العلماء۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: سید شاہ مصطفی حیدر حسن،  بن سید آلِ عبا ،بن سید شاہ حسین ،بن سید شاہ محمد، بن سید دلدار حیدر ۔الٰ آخرہ ۔(علیہم الرحمہ) تایخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 10/شعبان المعظم 1345ھ،مطابق 13/فروری 1927ء کو ہوئی۔ ولادت کی کیفیت: سر سے پیر تک ایک قدرتی غلاف میں لپٹے ہوئے تھے۔ جس کے اوپری حصے پر تاج کی شکل بنی ہوئی تھی۔ تحصیلِ علم: ناظرہ  قرآن پاک والدہ محترمہ  سے مکمل کیا،حافظ سلام الدین  قریشی اور حافظ عبد الرحمن صاحب سے حفظ کیا ۔ اردو کی  ابتدائی مشق منشی سعید  الرحمن مار ہروی سے کی اور اعلیٰ تعلیم حضرت تاج العلماء، شیخ العلماء مولانا  غلام جیلانی گھوسی، مفتی خلیل خاں مارہروی، مولانا۔۔۔

مزید

محمد شاہ دولہا سبزواری

  حضرت محمد شاہ دولہا سبزواری کندی والا بخاری علیہ الرحمۃ نام ونسب:آپ رحمۃ اللہ علیہ  کا اسمِ گرامی محمد شاہ  تھا۔ اور آپ کا سلسلۂ نسب سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملتاہے۔ تحصیلِ علم:آپ رحمۃ اللہ علیہ نے  اپنی دینی تعلیم بخارا میں حاصل کی۔ سیرت وخصائص: صدیوں پہلے سندھ کی دھرتی پر آنے والے بزرگوں میں ایک شخصیت آپکی ہے۔دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ نے اسلام کی تبلیغ کی خاطر وطن سے "سبزوار" علاقے کا قصد فرمایا اور یہاں پہنچنے کے بعد لوگوں کو اسلام کی طرف بلایا۔ اپ کے دست حق پرکئی ہزار کافر دولت اسلام سے سرفراز ہوئے۔سبزوار سے آپ نے ہندکا قصد فرمایا اور کئی علاقوں میں اسلام کا پیغام پہنچاتے ہوئے سندھ میں تشریف لائے۔ اور کراچی کے علاقے کھارا در میں مستقل قیام فرمایا اور کھارا در کے علاقے جعفر فدو ٹاور کے قریب جہاں آپ کا مزار ہے وہیں ایک جھونپڑی میں مشغول عبادت۔۔۔

مزید

مفتی عبد الحمید قادری

مفتی عبد الحمید قادری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  اسمِ گرامی: مفتی عبدالحمید قادر ۔والد کا اسمِ گرامی: استاذ الحفاظ حافظ عبد المجیدقادری رحمۃ اللہ علیہ۔ تاریخِ ولادت: حضرت مولانا مفتی عبد الحمید قادری  1319ھ،مطابق 1901ء میں قصبہ "آنولہ"(ضلع بریلی ۔ یو ۔ پی انڈیا)میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: قرآن پاک والد ماجد سے حفظ کیا ، فارسی اور عربی کی ابتداء کتابیں مونانا برکت اللہ اور مولانا رحیم بخش  سے پڑھیں ، بعد ازاں بریلی شرف جاکر مولانا رحم الٰہی، مولانا عبد العزیز خاں ، مولانا عبد المجید آنو لوی ، اور حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان بریلوی قدس سرہ سے علوم دینیہ کی تحصیل و تکمیل کی ۔ سیرت وخصائص: مدرسِ اہلسنت،مفتیِ اہلسنت ،استاذالعلماء حضرت علامہ مولانا مفتی عبد الحمید قادری  رحمۃ اللہ علیہ۔آپ نے کچھ عرصہ بریلی شریف میں سلسلۂ درس و تدریس جاری رکھا ، بعد ازاں جامعہ حنف۔۔۔

مزید

حضرت مولانا در محمد خاک صدیقی

حضرت مولانا در محمد خاک صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

پیر محمد اعظم شاہ جمالی

حضرت خواجہ پیر محمد اعظم شاہ جمالی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ انجمن ضیائے طیبہ کے دفتر آمد: خانقاہِ سندیلہ شریف (ڈیرہ غازی خاں، پاکستان) کی عظیم روحانی شخصیت حضرت خواجہ فیض محمد شاہ جمالی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے شہزادے اورحضرت  خواجہ غلام یاسین شاہ جمالی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے برادرِ اصغر حضرت خواجہ پیر محمد اعظم شاہ جمالی دَامَتْ بَرَکَاتُھُمُ الْعَالِیَۃ  پیر کے دن، 11؍ ذُو القعدہ 1437ھ مطابق 15؍ اگست 2016ء کو دوپہر کے وقت، انجمن ضیائے طیبہ کے دفتر تشریف لائے، جہاں ضیائے طیبہ کے سرپرست مفتی محمد اکرام المحسن فیضی صاحب اور نگرانِ اعلیٰ سیّد محمد مبشر قادری صاحب  سمیت دیگر حضرات نے اُن کا پُر تپاک استقبال کیا۔ وصال پر ملال: جگر گوشۂ شاہجمالی کریم پیرِ طریقت رہبر ِشریعت قدوة السالكين زبدة العارفين استاذالعلماء سیدی وسندی حضرت علامہ خواجہ پیر محمد اعظم شا۔۔۔

مزید

حضرت میاں عبدالبصیرعرف اللہ ہو میاں

حضرت میاں عبدالبصیرعرف اللہ ہو میاں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا نورالحق فرنگی محلی

سلطان العلماء حضرت مولانا نورالحق فرنگی محلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سلطان العلماء لقب، نور الحق نام، حضرت مولانا شاہ انوار الھق ابن ملا احمد عبدالحق ابن مولانا محمد سعید ابن ملک العلماء مولانا قطب الدین شہید سہالوی قدست اسرارہم کے بیٹے، والد ماجد اور حضرت مُلا مبین سے درسیات پڑھی، تکمیل حضرت مولانا عبدالعلی بحر العلوم فرنگی محلی قدس سرہٗ سے کی، والد ماجد کے مرید وخلیفہ تھے، بعد فراغت درس وتدریس میں مصروف ہوئے منکر المزاج، متواضع، اور بردبار تھے، آپ کے تلامذہ کا ذکر مولانا انوار الھق صاحب کے ذکر میں گذر چکا ہے،۔۔۔۲۳؍ربیع الاول شب یکشنبہ ۱۲۸۳ھ میں وصال ہوا، مرقد باغ مولانا انوار میں ہے، یہ قطعۂ تاریخ وفات میں ہے ؎ پے تاریخ ترحلیش چوبسملدُر معنیٰ بہ کلک فکرمی سفتسروش غیب ناگہ باول زاربسوئے حق گرفتہ نور حق گفت(تذکرہ علمائے ہند، اکمل التاریخ جلد دوم)۔۔۔

مزید

وقار الدین قادری، علامہ مولانا مفتی محمد

وقار الدین قادری، علامہ مولانا مفتی محمد، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مفتی محمد وقارالدین۔لقب: فقیہ العصر،مفتیِ اعظم پاکستان، وقارالملت والدین۔والد کا اسم گرامی: حافظ حمید الدین﷫۔ حضرت مفتی صاحب﷫کے آباؤ اجداد زراعت سے وابستہ اور زمیندار تھے۔مذہب کے اعتبار سے سب صوم و صلوٰۃ کے پابند ،اور عقیدتاً سنی تھے۔آپ کے والد اور چچا حافظ قرآن تھے۔اسی طرح آپ کے خاندان میں حفاظِ کرام کافی تعداد میں تھے۔ (حیات وقار الملت:4) تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت با سعادت بروز جمعۃ المبارک،14/صفر المظفر 1333ھ مطابق یکم جنوری/1915ء کو قصبہ’’کھمریہ‘‘ضلع پیلی بھیت (انڈیا) میں ہوئی۔(ایضا: 4) تحصیلِ علم:اسکول کی ابتدائی تعلیم چوتھی کلاس تک اپنے گاؤں میں حاصل کی۔ پانچویں کلاس میں بریلی شریف کے اسکول میں داخلہ لیا۔ پانچویں کلاس کا امتحان ہوا تو ضلع بھر میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی اور انع۔۔۔

مزید