سبطین رضا قادری
مخدوم اہلسنت حضرت مولانا سبطین رضا قادری بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ولادت مخدوم ملت منبع العلم حضرت علامہ مولانا سبطین رضا قادری رضوی بریلوی بن حکیم الاسلام مولانا حسنین رضا بن اُستاد زمن مولانا حسن رضا (برادر اصغر امام احمد رضا بریلوی) بن امام المتکلمین مفتی نقی علی خاں برکاتی اوائل نومبر ۱۹۲۷ء کو محلہ سودا گران بریلی شریف میں پیدا ہوئے۔ آبائی مکان مولانا سبطین رضا کی پرورش و تربیت والدین کریمین نے فرمائی۔ جائے پیدائش آپ کا آبائی مکان جو خ...