/ Wednesday, 24 April,2024

حسن بن سید علی ہجویری

حسن بن سید علی ہجویری حضرت سید علی ہجویری کے صاحبزادے جو بچپن ہی میں فوت ہوگئے۔  ۔۔۔

مزید

داتا علی ہجویری

حضرت سید علی ہجویری داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:سید علی۔کنیت:ابوالحسن۔لقب:داتا گنج بخش،مخدوم الامم۔سلسلہ نسب :حضرت مخدوم علی بن عثمان بن سید علی بن عبدالرحمن بن شاہ شجاع بن ابوالحسن علی بن حسین اصغر بن سید زید بن حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ بن علی کرم اللہ وجہہ الکریم۔ تاریخِ ولادت: حضرت داتا صاحب کا سالِ ولادت کسی قدیم کتب میں درج نہیں ہے۔مؤلفین  ومؤرخین نے ظن وتخمین سے 400ھ/401ھ لکھا ہے۔اس کو یقینی نہیں کہا جاسکتا۔(مقدمہ  کشف المحجوب:11) مقامِ ولادت: حضرت کا وطن اصلی افغانستان کا شہر غزنی ہے۔"جلابی،ہجویری" اسلئے کہلاتے ہیں کہ یہ دونوں محلے"غزنی "کے ہیں۔آپ کے والدین کی قبریں  غزنی میں ہیں۔ آپ کے خاندان  کے تمام افراد صاحب زہدو تقویٰ تھے۔(ایضاً)         تحصیلِ علم: حضرت داتا صاحب علیہ الرحمہ علومِ ظاہری وب۔۔۔

مزید

پیر امانت علی چشتی لاہوری

حضرت پیر امانت علی چشتی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: پیر طریقت حضرت مولانا ابوحقائق پیر سید امانت علی شاہ نظامی ابن حضرت پیر سید برکت علی شاہ چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہما۔ آپ کا سلسلۂ نسب 35 واسطوں سے حضر ت امام موسیٰ کاظم رحمۃ اللہ علیہ سے جا ملتا ہے۔ تاریخ ومقامِ ولادت:آپ 2 صفر المظفر1322ھ / بمطابق اپریل 1901ء بروز پیر، موضع گلہوٹی سیدا ں، ڈاک خانہ کوٹ عیسٰی خاں، تحصیل زیرہ، ضلع فیروز پور (انڈیا) میں پیدا ہوئے ۔  بیعت وخلافت:آپ نے اپنے تایا زاد بھائی حضرت پیر سیدنا در علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے دست مبارک پر سلسلۂ عالیہ چشتیہ نظامیہ میں بیعت ہوئے ۔ مرشد کامل نے آپ کو خلافت و اجازت سے بھی سر فراز فرمایا ۔ سیرت وخصائص: حضرت پیر امانت علی چشتی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ زاہد،عابد یادِ الٰہی میں مستغرق رہنے والے تھے۔ مشکل عقائد کو سہل انداز میں بیان فرماکر لوگوں کے ذہ۔۔۔

مزید

تراب الحق قادری ، علامہ سید شاہ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

تراب الحق قادری ، علامہ سید شاہ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: اسمِ گرامی: شاہ تراب الحق۔آپ کانام ایک  عظیم بزرگ حضرت ’’شاہ تراب الحق‘‘ علیہ الرحمۃکے نام پر رکھا گیا، جن کا مزار حید آباد دکن ہندوستان میں ہے۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت سیّدشاہ تراب الحق قادری بن حضرت سیّد شاہ حسین قادری بن سیّد شاہ محی الدین قادری بن سیّد شاہ عبداللہ قادری بن سیّد شاہ میراں  قادری اور والدۂ ماجد کی طرف سے آٓپ کا سلسلۂ نسب فضیلت جنگ، بانیِ جامعہ نظامیہ حیدرآباددکن،شیخ الاسلام حضرت امام انواراللہ فاروقی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے واسطے سے امیرالمؤمنین حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالٰی  عنہ سے جا کرملتاہے۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادتِ باسعادت 27؍رمضان المبارک 1363ھ/15؍ستمبر1944ء کو موضع کلمبر شہرناندھیڑ(ریاست حیدرآباددکن،انڈیا)میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی ۔۔۔

مزید

مفتی محمد بخش تونسوی نقشبندی

حضرت علامہ مفتی محمد بخش تونسوی نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ           آپ 4 نومبر 1941ء کو ڈیرہ غازی خان    کی تحصیل تونسہ شریف کے گاؤں "بہار والی "میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد  علامہ  مولانا محمد علی علیہ الرحمہ  اور دادا حضرت علامہ مفتی حافظ احمد بخش رحمۃ اللہ علیہ کا شمار اپنے وقت کے بہت بڑے علماء اور صوفیا ءمیں ہوتا  تھا۔ آپ کے دو صاحبزادے بھی عالم دین ہیں۔ اس  لحاظ سے آپ کا خاندان اسلامی اور علمی حلقوں میں بڑا معروف اور مشہور ہے۔ علامہ محمد بخش تونسوی نے ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم علامہ محمد علی رحمۃ اللہ علیہ سے حاصل کی اور اس کے بعد آپ تونسہ شریف چلے گئے جہاں آپ نے" جامعہ محمودیہ"میں داخلہ لیااور درس نظامی کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد آپ نے  مزید تعلیم کے لیے "جامعہ نعیمیہ لاہور" کا رخ کیا ا۔۔۔

مزید

منان رضا قادری بریلوی، مولانا محمد

مھتمم جامعہ نوریہ رضویہ باقر گنج بریلی شریف ولادت معمار ملت حضرت مولانا محمد منان رضا خاں منانی رضوی قادری بن مفسر اعظم ہند مولانا محمد ابراہیم رضا جیلانی بن حجۃ الاسلام مولانا محمد حامد رضا بن امام احمد رضا بریلوی اپریل ۱۹۵۰ء کو موضع کرتولی ضلع بدایوں میں پیدا ہوئے۔ ولادت کے بعد والدین کے ہمراہ بریلی چلے گئے۔ تسمیہ خوانی مولانامنان رضا بریلوی کی جب چار پانچ سال کی عمر ہوئی تو والد ماجد مفسر اعظم ہند مولانا محمد ابراہیم رضا جیلانی نے بسم اللہ خوانی کی تقریب منعقد کی اور حضور مفتی اعظم قدس سرہٗ نے رسم بسم اللہ خواتی ادا کی۔ تعلیم وتربیت مولانا منان رضا نے قرآن کریم ناظرہ والد مفسر اعظم ہند سے پڑھا۔ کچھ عرصہ کالج میں ہندی، انگریزی کی تعلیم بضرورت انٹر تک حاصل کی۔ انہی ایام میں مفسر اعظم ہند کی زبان بند ہوگئی۔ آپ کو والدماجد کے ساتھ رہنا پڑا۔ چونکہ آپ ان کے اشارات و کنایات خوب سمجھتے ت۔۔۔

مزید

فاضل جلیل مولانا معید احمد رضوی فریدی

مھتمم مدرسہ غوثیہ رضویہ گولا کھیری لکھیم پور ولادت حضرت مولانا معید احمد رضا رضوی فریدی کی ولادت یکم جنوری ۱۹۵۰ء بمقام غوثی پور ضلع باندہ میں ہوئی۔ اور مولانا نے نشونما بھی وہیں اپنے آباؤ اجداد کی گود میں پائی۔ کہتے ہیں کہ غوثی پور میں ایک بزرگ ہستی حضرت جناب غوث بابا تھےجن کے بارے میں مسموع ہوا ہے مسموع ہوا ہے کہ وہ ملک عرب سے ہجرت کر کے ملک ہندوستان آبسے اور باندہ کے اطراف میں قیام کیا۔ کافی عرصہ یہاں قیام پزیر رہے۔ جب حضرت غوث بابا کا انتقال ہوا تو لوگوں نے نماز جنازہ میں کافی تعداد میں شرکت کی اور غالباً ان کو وہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ خاندانی حالات مولانا معید احمد رضا کا سلسلۂ نسب ایک معزز صحابی سے جا ملتا ہے جو ایک عرصہ تک امیر المؤمنین عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ مولانا کے دادا وغیرہ زمیندار علاقہ کے مشہور لوگوں میں سے تھے۔ مولانا کے والد ماجد مولانا صوفی ریاض الحسن ہیں ۔۔۔

مزید

مظفر علی سہسوانی

مولانا۔۔۔

مزید

حضرت مولانا مظفر حسین رضوی بہری ﷫

حضرت مولانا مظفر حسین رضوی بہری ﷫ ولادت امام المنطق والفلسفہ حضرت مولانا خواجہ مظفر حسین رضوی بن مولانا زین الدین ضلع پورنیہ (بہار) میں ۱۳۵۸ھ کو پیدا ہوئے۔ ضلع پورنیہ کے ایک معز خاندان جو جملہ سلاسل چشتیہ، قادریہ، نقشبندیہ، اور سہروردیہ کے سر چشمۃ فیض و برکت حضرت خواجہ بصری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نسبتی انتساب کے پیش نظر خواجہ خاندان کہلاتا ہے۔ اسی خاندان کے ایک باوقار گھرانے میں خواجہ مظفر حسین رضوی پروان چڑھے۔ مولاناخواجہ حسین کے والد ماجد مولانا زین الدین جو اپنے ضلع کے متقدر علماء میں شمار کیے جاتے تھے۔ آپ کا تاریخی نام مظفر حسینی رکھا۔ لیکن عرف میں آپ کا نام خواجہ مظفر حسین ہی زبان زدرہا۔ ڈھائی سال کی عمر میں آپ اپنی ماں کی مامتا سے محروم ہوگئے اور خواجہ صاحب کی پرورش خود آپ کے والد ماجد نے فرمائی۔ اس طرح والد ماجد نے بیک وقت والدین کا پیار عطا کیا۔ تعلیم وتربیت اور اساتذۃ علامہ۔۔۔

مزید

نازش تقویٰ مولانا سید مبشر علی رضوی بہیڑی

مقیم قصبہ بھیڑی شیخو پور ضلع بریلی شریف ولادت حضرت مولانا سید مبشر علی محسن رضوی بن سید اختر علی قصبہ بہیڑی کے محلہ شیخو پورہ بریلی شریف میں ۴؍اگست ۱۹۱۳ء کو پیدا ہوئے۔ حسب ونسب آپ کا سلسلۂ نسب اس طرح ہے سید مبشر علی رضوی بن سید اختر علی بن سید قمر علی بن سید منور علی بن سید انور علی بن سید عبدالرسول بن سید محمد صالح بن سید مراد بن سید علی بن سید عبداللہ بن سید عبدالمعانی بن سید احمد بن سید جعفر بن سید عبدالعزیز، بن سید احمد ثانی بن سید کریم اللہ بن سید بو علی بن سید بو لاقی بن سید ابو الفرح بن سید محمود بن سید احمد بن سید ابو الفرح خوارزمی بن سید عبداللہ بن سید جمال اللہ بن سید ہدایت اللہ بن سید محمد سبزواری بن سید موسیٰ مرقع بن سید امام محمد تقی بن سید امام علی موسیٰ رضا بن سید امام موسیٰ کاظم بن سیدنا موسیٰ کاظم بن سیدنا امام جعفر صادق بن سیدنا ا۔۔۔

مزید