/ Friday, 26 April,2024

عبداللہ شاہ قادری (المعروف بابا بلھے شاہ)

عبداللہ شاہ قادری (المعروف بابا بلھے شاہ) رحمتہ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:سید عبداللہ شاہ۔لقب:بلھے شاہ۔اسی سے شہرت دوام حاصل ہوئی ،اصل  نام  بہت کم افرادکومعلوم  ہے۔والد کااسمِ گرامی:سید سخی درویش محمد رحمۃ اللہ علیہ۔سید صاحب متقی عالمِ دین اور امام مسجد تھے۔آپ کاتعلق "اوچ  شریف "کے ساداتِ گیلانیہ سے ہے۔چندواسطوں سے سلسلہ نسب امام الاولیاء حضرت غوث الاعظم  سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی بغدادی رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی تاریخِ پیدائش میں اختلاف ہے،لیکن جو قریبِ قیاس ہے وہ 1680ء/1091ھ ہے۔ تحصیلِ علم: آپ کےوالد ماجداپنےزمانےکےایک  بہترین عالم تھے۔عربی فارسی میں ان کو دستگاہ حاصل تھی۔چنانچہ آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت آپ کےوالد کی نگرانی میں ہوئی۔قرآنِ مجید انہی سے پڑھا۔پھرقصورپہنچ کرحافظ غلام مرتضٰی  صدیقی  علیہ الرحمہ کی خد۔۔۔

مزید

خواجہ خدا بخش ملتانی ثم خیرپوری

حضرت خواجہ خدا بخش ملتانی ثم خیر پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:حضرت خواجہ خدابخش۔لقب:ملتان شریف کی نسبت سے"ملتانی"مرشدکےحکم سےخیرپورتشریف لائے تو"خیرپوری"کہلائے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا خدابخش بن مولانا جان محمد بن مولاناعنایت اللہ بن مولانا حسن علی بن مولانا محمود جیو بن مولانا محمد اسحاق بن مولانا علاؤالدین ۔(علیہم الرحمۃ والرضوان)۔آپ کے بزرگوں میں سے مولانا محمود جیو علیہ الرحمہ کو بخاری زبانی یادتھی،اورصاحبِ کرامت بزرگ تھے۔آپ کے والد ماجد مولانا قاضی جان محمد علیہ الرحمہ  عالم باعمل  اور صاحب زہد و تقویٰ  بزرگ تھے ۔ قصبہ "تلمبہ"میں رہتے تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1150ھ،مطابق 1737ءکو "قصبہ تلمبہ"(ضلع خانیوال کاایک تاریخی قصبہ،ملتان سے سو کلومیٹر دورہے)میں ہوئی۔ تحصیل علم: آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم سے حاصل کی پھر ذرا بڑا ہ۔۔۔

مزید

اسماعیل حسن مارہروی، ابو القاسم، سید شاہ

اسماعیل حسن مارہروی، ابو القاسم، سید شاہ نام ونسب:اسمِ گرامی: حضرت  شاہ اسماعیل حسن ۔کنیت: ابوالقاسم۔ لقب:مارہرہ مطہرہ کی نسبت سے "مارہروی"کہلاتے ہیں۔سیدابوالقاسم،اور شاہ جی کے نام سے شہرت حاصل تھی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت  ابوالقاسم  مولانا سید شاہ اسماعیل حسن مارہروی  بن حضرت سید محمد صادق بن حضرت سیداولاد رسول بن حضرت شاہ سید آل برکات ستھرے میاں بن حضرت سید شاہ حمزہ بن سید شاہ آل محمد بن سید شاہ برکت اللہ بن سید شاہ اویس بن سید شاہ عبدالجلیل بن سندالمحققین  سید شاہ عبدالواحد بلگرامی۔الیٰ آخرہ۔۔(علیہم الرحمۃ والرضوان) آپ کاسلسلہ نسب چند واسطوں سے  سیدالشہداء  حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے  توسط سے حضرت مولا علی  کرم اللہ وجہہ الکریم تک پہنچتا ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 3/محرم الحرام 1272ھ،مطابق ماہِ ستمبر/1855ءکو"مارہرہ مطہرہ"۔۔۔

مزید

حاجی وارث علی شاہ

حضرت حاجی وارث علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حاجی وارث علی شاہ ۔لقب:بانیِ  سلسلہ عالیہ وارثیہ۔والد کااسمِ گرامی: سید قربان علی شاہ  رحمۃ اللہ علیہ۔وہ دیواضلع بارہ بنکی(یوپی)میں رہتےتھے،اوروہاں کےرئیسوں میں ان کاشمارہوتاتھا۔آپ کےخاندان کےبزرگ نیشاپورکےرہنےوالےتھے۔نیشاپورسےسکونت ترک کرکے ہندوستان آئے۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت 1232ھ،مطابق 1817ءکو "دیوا شریف"(ضلع بارہ بنکی،اترپردیش انڈیا) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: جب آپ کی عمر پانچ سال کی ہوئی توآپ کی تعلیم باقاعدہ شروع ہوئی۔مکتب جانےلگے۔آپ نے قرآن مجیدسات سال کی عمرمیں حفظ کرلیا۔ساتھ ضروری  دینی مسائل  بھی سیکھ لیے تھے۔عشق ومحبت کےجذبات بچپن ہی سے جنگلوں اورویرانوں میں لئےپھرتےتھے۔آپ کادل شہرمیں نہیں لگتاتھا۔ بیعت وخلافت:  آپ  سلسلہ عالیہ چشتیہ قادریہ میں  اپنےبہنوئ۔۔۔

مزید

سبطین رضا قادری

مخدوم اہلسنت حضرت مولانا سبطین رضا قادری بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ولادت مخدوم ملت منبع العلم حضرت علامہ مولانا سبطین رضا قادری رضوی بریلوی بن حکیم الاسلام مولانا حسنین رضا بن اُستاد زمن مولانا حسن رضا (برادر اصغر امام احمد رضا بریلوی) بن امام المتکلمین مفتی نقی علی خاں برکاتی اوائل نومبر ۱۹۲۷ء کو محلہ سودا گران بریلی شریف میں پیدا ہوئے۔ آبائی مکان مولانا سبطین رضا کی پرورش و تربیت والدین کریمین نے فرمائی۔ جائے پیدائش آپ کا آبائی مکان جو خانقاہ عالیہ قادریہ رضویہ کے عقب میں واقع ہے اور جس میں ایک عرصہ تک مولانا سبطین رضا کے جد امجد مولانا حسن رضا بریلوی سکونت پذیر رہے، بعد ازاں والد ماجد مولانا حسنین رضا بریلوی رہتے رہے۔ مولانا حسنین رضا بریلوی کسی وجہ سے پرانا شہر محلہ کانکر ٹولہ بریلی میں منتقل ہوگئے تھے۔ آج مولانا سبطین رضا کا یہی مسکن ہے۔ جد امجد مولانا حسن رضا بریلوی کے مکان ع۔۔۔

مزید

بابا تاج الدین ناگپوری

حضرت بابا تاج الدین ناگپوری (تاج الاولیاء)  ۔۔۔

مزید

شاہ ابو الحسن پھلواری

حضرت مولانا شاہ ابو الحسن پھلواری علیہ الرحمۃ ابو الحسن نام،فرد تخلص،حضرت شاہ نعمت اللہ پھلواری قدس سرہٗ کے صاحبزادے،مشہور عالم،صوفی،شاعر،دسویں رجب ۱۱۹۱ھ کو پیدا ہوئے، حضرت مولانا احمدی پھلواروی سے درسیات پڑھیں اور ۱۲۱۱ھ میں فارغ ہوئے، بیعت و اجازت و خلافت سب کچھ والد ماجد سے تھی،نہایت مرتاض، باخدا، صاحب اوقات بزرگ تھے،اعلیٰ درجہ کا شعر کہتے تھے،راسخ عظیم آبادی نے آپ سے مشورۂ سخن کیا،آپ کو مولوی اسمٰعیل دہلوی اور ان کےمتّبعین سے شدیدی نفرت تھی،سخاوت مرزا صاحب نے ‘‘بصائر’’ سرماہی کراچی شمارۂ اکتوبر ۱۹۶۲ھ صفحہ ۱۸۸ ؍پر لکھا ہےکہ سید احمد رائے بریلوی،مولوی اسمٰعیل،مولوی عبد الحئی سے شاہ ابو الحسن فرد کا ۱۲۳۹ھ میں پھلواری میں مناظرہ ہوا،۔۔۔۔۔۔۔ حضرت شاہ ابو الحسن فروقدس سرہٗ کا یہ حال تھا،مگر آپ کے صاحبزادے حضرت شاہ علی حبیب نصر کے بعد خانقاہ مجیبیہ کے جانشینوں نے آپ کے۔۔۔

مزید

مفتی محمد فاروق عطاری

مفتئ دعوتِ اسلامی الحافظ القاری محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی  ولادت اور اِبتِدا ئی تعلیم :مفتئ دعوتِ اسلامی الحافظ القاری محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کی وِلادت 26 اگست 1976ء ماہِ رمضان المبارک میں لاڑکانہ (جس کا نام امیرِ اہل سنت بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی مدظلہ العالی نے آپ کی وفات کے بعد"" فاروق نگر""رکھ دیا ہے)میں ہوئی۔ اسکول سے واپَسی پر والدہ کو قرآنِ پاک سنایا کرتے تھے۔ ابتدائی تعلیم وحفظ دار العلوم احسن البرکات( حیدرآبادسندھ)سے کیا۔فاروق نگر(لاڑکانہ) سے حیدر آباد اور پھر1989ء میں بابُ المدینہ(کراچی) منتقل ہو گئے۔دعوتِ اسلامی سے کس طرح مُتأثِّر ہوئے :مفتئ دعوتِ اسلامی حاجی محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃاللہ الغنی نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی کے بارے میں خود کچھ اس طرح سے بتایا تھا کہ میں۔۔۔

مزید

مفتی محمد اشفاق احمد رضوی

استاذ العلماء ،جامع المعقول والمنقولحضرت علّامہ مفتی محمد اشفاق احمد قادری رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پیدائش: حضرت علّامہ مفتی محمد اشفاق احمدرضوی بن حاجی ولی الرّحمٰن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ یکم جنوری1948ء کو چک نمبرAH-12تحصیل و ضلع خانیوال (پنجاب، پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ تعلیم:ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔مزید دینی تعلیم کے لیے جامعہ غوثیہ جامع العلوم خانیوال، مدرسۂ شوکت الاسلام خانیوال ،جامعہ اشرف المدارس اوکاڑہ ،مدرسہ احیاءالعلوم بورےوالا، دارالعلوم محمودیہ پپلاں میانوالی، جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر وغیرہم میں داخل ہوکر جامع المعقول والمنقول حضرت علّامہ مولانا منظور احمدچشتی (نواں جنڈا والہ)، حضرت مولانا محمد شفیع (خانیوال)، حضرت مولانا قاضی نور احمد (پپلاں،میاں والی)، حضرت علّامہ مولانا محمد حسین شوق(پپلاں میاں والی)، حضرت علّامہ مولانا احمد یار(اوکاڑہ) علیھم الرّحمۃ سے علومِ عقلیہ و۔۔۔

مزید

خواجہ محمد ضیاء الدین سیالوی

مجاہد اسلام حضرت خواجہ محمد ضیاء الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم ِ گرامی: حضرت خواجہ محمد ضیاء الدین سیالوی۔ لقب:مجاہدِ اسلام۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:مجاہد اسلام حضرت خواجہ محمد ضیاء الدین بن حضرت خواجہ محمد الدین بن حضرت خواجہ شمس العارفین سیالوی(علیہم الرحمۃ والرضوان) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1304ھ، بمطابق 1886ء کو سیال شریف ضلع سرگودھا(پنجاب،پاکستان )میں پیداہوئے۔"منظور حق" (1304ھ) مادۂ تاریخ ہے ۔ ذوقِ علم: آپ کو بچپن ہی سے علوم دینیہ کا بے حد شوق تھا ، قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد ممتاز افاضل سے علم دین کی تعلیم حاصل کی اور والد ماجد کے وصال کے بعد سجادہ نشین ہوئے ۔آپ نہ صرف قرآن کریم کے حافظ تھے بلکہ بائبل پر بھی مکمل عبور رکھتے تھے۔ مطالعۂ کتب سے اس قدر لگاؤ تھا کہ اکثر و بیشتر شام کا کھانا رات کے دو تین بجے تناول فرماتے،ملک اور بیرون ملک سے کتب دینیہ کا بہت بڑا ۔۔۔

مزید