متفرق  

سیّدناعقبہ ابوسعید رضی اللہ عنہ

زرقی ہیں ان سے ان کے بیٹے سعد نے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سناکہ تین چیزیں ایسی ہیں کہ ان پرمیں قسم کھاتاہوں لوگوں نے کہا یارسول اللہ وہ کیاچیزیں ہیں آپ نے فرمایا کہ جو مومن اپنے مال میں سے کچھ کسی کونہ دے گاتواس کا مال ہمیشہ کم ہوتارہےگا۔پھرپوری حدیث بیان کی۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے مختصر لکھاہے۔ (اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)...

سیّدناعقبہ ابن رافع رضی اللہ عنہ

   بعض لوگوں نے کہاہے کہ ابن رافع بن عبدالقیس بن لقیط بن عامر بن امیہ بن حارث بن عامربن فہرقریشی فہری ہیں فتح مصرمیں شریک تھے اور(ملک)مغرب پربادشاہ تھےاورافریقہ میں شہیدہوئےاس کو ابونعیم نے کہاہے اورابوموسیٰ نے کہاہے کہ عقبہ بن رافع ہیں ابونعیم نے ان کو اور عقبہ بن نافع کوایک کردیاہے مگرظاہریہ ہے کہ یہ دونوں دوشخص ہیں ہم کوابوالفضل بن ابی الحسن طبری مخزومی نے اپنی سند کوابویعلی احمد بن علی بن مثنی تک پہنچاکرخبردی وہ کہتےتھے ہم سے کامل ب...

سیّدناعقبہ ابن جلس رضی اللہ عنہ

 بن نصربن وہمان بن نصار بن سبیع بن بکراشجع اشجعی تھے۔ان کا لقب مذبح تھا کیوں کہ انھوں نے واقعہ رقم میں قیدیوں کوذبح کیاتھا۔یہ اول ہی زمانے میں اسلام لائےتھے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ بدرمیں شریک تھے۔اس کو اب ہشام اورابن کلبی نےکہاہےاوران کے دادانضربن وہمان وہ شخص ہیں جن کی عمرزیادہ تھی اوران کے بال دوبارہ سیاہ ہوگئےتھےاوردانت بھی نکل آئے تھے ان کے حق میں کہاگیاہے ؎ ۱؎ ونصربن وہمان الہنیدۃ عاشہا      ...

سیّدناعقبہ ابن حارث رضی اللہ عنہ

   بن عامربن نوفل بن عبدمناف بن قصی قریشی نوفلی ہیں ان کی کنیت ابوسروعہ تھی۔ ان کی والدہ بنت عیاض ابن رافع خاندان خزاعہ سے ایک عورت تھیں یہ بقول مصعب مکہ میں رہتے تھےاوریہی اہل حدیث کابھی قول ہے لیکن اہل نسب کہتے ہیں کہ عقبہ ابوسروعہ کے بھائی ہیں اور یہ دونوں فتح مکہ کے زمانے میں ساتھ ہی ایمان لائےتھے۔یہ قول بہت صحیح ہے زبیرنے کہاہے کہ انھوں نے ہی خبیب بن عدی یعنی ابوسروعہ کوقتل کیاتھا۔ہم کوابراہیم بن محمداور اسمعیل وغیرہمانے اپنی سندوں...

سیّدناعقبہ رضی اللہ عنہ

یہ جبیربن عتیک کے غلام تھے۔ان کی کنیت ابوعبدالرحمن تھی یہ اپنے آقا کے ساتھ غزوۂ بدرمیں شریک تھے ہم کومنصوربن ابی الحسن مدینی نے اپنی سندکواحمدبن علی بن مثنی تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے مجھ سے داؤدبن صالح نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے یونس بن بکیر نے محمد بن اسحق سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے مجھ سے داؤد بن حصین نے عبدالرحمن بن عقبہ سے انھوں نے اپنے والد عقبہ سے جوجبری عتبک کے غلام تھے نقل کرکے بیان کیاوہ کہتےتھے کہ غزوۂ احد میں اپنے آقا کے ساتھ ...

سیّدناعفیف رضی اللہ عنہ

کندی ہیں بعض لوگ کہتےہیں کہ یہ عفیف بن قیس بن معدیکرب ہیں اوربعض نے کہاہے کہ عفیف بن سعد معدیکرب ہیں اوربعض لوگ کہتےہیں کہ عفیف کندی جوکہ صحابی تھے ان عفیف بن معدیکرب کے علاوہ ہیں جنھوں نے حضرت عمرسے روایت نقل کی ہے بعض نے کہاہے کہ یہ دونوں ایک ہی ہیں اس کو ابوعمر نے کہاہے اورابن مندہ نے کہاہے کہ عفیف ابن معدیکرب قیس کندی اشعث بن قیس کے اخیانی بھائی تھے اورچچازاد بھائی تھے بعض متاخرین یعنی ابن مندہ نے کہاہے کہ ان کانام عفیف بن قیس ہے اس میں انھوں...

سیّدناعفیف ابن حارث رضی اللہ عنہ

 یمانی ہیں طبرانی نے ان کوصحابہ میں ذکرکیاہے۔معافی بن عمران نے ابوبکرشیبانی سے انھوں نے حبیب ابن عبیدسے انھوں نے عفیف بن حارث یمانی سے نقل کرکے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجس امت نے نبی کے بعدکوئی بدعت دین میں پیداکی ہواس نے اسی درجہ کی ایک سنت بھی ضرور ضائع کی ان کا تذکرہ ابونعیم اورابوموسیٰ نے لکھاہے اور ابوموسیٰ نے کہاہے کہ اسی طرح ان کو طبرانی نے بیان کیاہے اورابونعیم نے ان کی پیروی کی ہے اور ان دونوں نے ان کے نام...

سیّدناعفیر ابن ابی عفیر رضی اللہ عنہ

  انصاری ہیں ان سے ایک حدیث مروی ہے۔ہم کو یحییٰ بن ابی الرجاء نے اپنی سند کوابن ابی عاصم تک پہنچاکراجازتاً خبردی وہ کہتےتھے ہم سے حسن بن علی بن یزیدبن ہارون نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے عبدالرحمن ابن ابی بکرنے محمد بن طلحہ بن عبدالرحمن بن ابی بکرصدیق رضی اللہ عنہ سے نقل کرکے بیان کیاوہ کہتےتھے کہ حضرت ابوبکرصدیق نے ایک عربی سے جس کو لوگ عُفیریاعَفیرکہتےتھےفرمایاکہ تم نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودوستی کی نسبت کہتے ہوئے کیاسنا ہےانھوں نے ک...