سیّدناعتیک ابن تیہان رضی اللہ عنہ
یہ ابوہیثم ہیں تیہان کے بھائی تھے انصاری اوسی اشہلی ہیں اس کو ابن مندہ نے بیان کیاہے اورابونعیم نے کہاہے کہ بعض متاخرین نے ان کانام عتیک بیان کیاہے اورمیرے نسخہ میں عتید ہے اور وہ زہری اورابن اسحاق سے روایت کیاگیاہے ابوعمرنے کہاہے کہ ان کا نام عتیک بن تیہان ہے اوران کا نام عبیدبھی بیان کیاجاتاہےاورابوعمرنے یہ بھی کہاہے کہ ہم نے اس کوبھی ذکرکیاہے جس نے عبیدکے نام میں کہاہے کہ وہ غزوہ بدرمیں شریک تھے اور غزوۂ احد میں شہید ہوئے بعض نے کہاہے ک...