متفرق  

سیّدناعتبہ رضی اللہ عنہ

ابن طویع۔مازنی ہیں۔ان کا ذکرصحابہ میں کیاتوگیاہے مگرصحابی ہوناثابت نہیں ہے ان سے ابن جریج نے یزیدبن عبداللہ بن سفیان سے انھوں نے عتبہ بن طویع مازنی سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایااے غلاموں کے گروہ تم میں شریروہ ہیں جو عرب (کی عورتوں)سے نکاح کرےاوراے عرب تم میں وہ شخص بدہےجوکہ غلاموں میں نکاح کرے جب لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کایہ کلام سناتوآپ سے ایک غلام کی نسبت جس نے انصارکی عورت سے نکاح کرلیاتھا عرض کیاگیاآپ نے فرمایاک...

سیّدناعتبہ ابن ابی سفیان رضی اللہ عنہ

۔ابوسفیان کانام صخر بن حرب بن امیہ بن عبدشمس تھایہ عتبہ حضرت معاویہ بن ابی سفیان کے حقیقی بھائی تھے اوررسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پیداہوچکے تھے ان کو حضرت عمر  رضی اللہ عنہ نے طائف کاحاکم بنایاتھا جب عمروبن عاص(والی مصر)کاانتقال ہوگیا تو حضرت معاویہ نے (اپنی خلافت کے زمانے میں)اپنے بھائی عتبہ کو مصرکاحاکم کردیایہ وہاں ایک سال رہے پھرانھوں نے وہیں مصر میں وفات پائی اوروہیں دفن ہوئے ان کی وفات ۴۴ھ ہجری میں ہوئی تھی اوربعض لوگوں نے...

سیّدناعتبہ ابن ربیعہ رضی اللہ عنہ

 بن خالدبن معاویہ بہرانی ہیں اوس (کے خاندان)کے حلیف تھے ابن اسحاق نے کہاہے کہ یہ غزوۂ بدر میں شریک تھے ان کاتذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے مختصرلکھاہے مگرابوعمرنے کہاہے  کہ ان کی شرکت بدر میں اختلاف کیاگیاہے ابن اسحاق نے توان کو بہرانی بیان کیاہے مگرابن کلبی نے انکوبہزی بہزبن امراء القیس بن بہثہ بن سلیم کی اولاد سے بیان کیاہے۔ (اسد الغابۃ ۔جلد ۔۶،۷)...

سیّدناعتبہ ابن ربیعہ رضی اللہ عنہ

 بن خالدبن معاویہ بہرانی ہیں اوس (کے خاندان)کے حلیف تھے ابن اسحاق نے کہاہے کہ یہ غزوۂ بدر میں شریک تھے ان کاتذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے مختصرلکھاہے مگرابوعمرنے کہاہے  کہ ان کی شرکت بدر میں اختلاف کیاگیاہے ابن اسحاق نے توان کو بہرانی بیان کیاہے مگرابن کلبی نے انکوبہزی بہزبن امراء القیس بن بہثہ بن سلیم کی اولاد سے بیان کیاہے۔ (اسد الغابۃ ۔جلد ۔۶،۷)...

سیّدناعبید ابن معاویہ رضی اللہ عنہ

 بعض لوگوں نے ان کوعبیدبن معاذاوربعض نے عتیک بن معاذاوربعض نے ان کوزید بن صامت بیان کیاہےان کی کنیت ابوعیاش تھی زرقی ہیں ان کا حال ردیف زامیں پہلے گذرچکاہے اور عبید بن زیدکے نام میں بھی ان کابیان ہے ان کا تذکرہ ابونعیم اورابوموسیٰ نے لکھاہے۔...

سیّدناعبید ابن معاذ رضی اللہ عنہ

 بن انس انصاری ہیں ۔یہ معاذبن عبداللہ بن خبیب جہنی کے والد کے چچاتھے عبداللہ بن سلیمان بن ابی سلمہ مدنی معاذبن عبداللہ بن خبیب جہنی سے انھوں نے اپنے والدسے انھوں نے اپنے چچاعبیدسے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ باہرتشریف لائے اورآپ کے جسم مبارک پر غسل کی علامت پائی جاتی تھی اورآپ کی طبیعت بشاش تھی پس ہم لوگوں نے یہ گمان کرکے کہ آپ نے ازواج سے خلوت کی ہوگی عرض کیایارسول اللہ آپ نے خوشی کے ساتھ صبح کی۔ فرمایاہا الحمدل...

سیّدناعبید ابن مسلم رضی اللہ عنہ

 اسدی ہیں عباد بن عوام نے حصین بن عبدالرحمن سے انھوں نے عبیدبن مسلم صحابی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے جوغلام اللہ تعالیٰ کی فرمان برداری کرے اوراپنے آقاکی بھی فرماں برداری کرے اس کو دوناثواب ملتاہے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔لیکن ابوعمرنےکہاہے(یہ حدیث)عباد بن حصین سے روایت کی گئی ہے اور وہ کہتے تھے میں نے عبدبن مسلم سے سناہے اورابن مندہ اورابونعیم نے عبادبن عوام سے انھوں نے حصین بن عبدالرحمن سے انھ...

سیّدناعبید ابن مراوح رضی اللہ عنہ

 مزنی ہیں ان کوابن قانع نے بیان کیاہےاوراپنی سند کے ساتھ عبیدبن عبیدمراوح مزنی سے روایت کی ہے وہ کہتے تھے ایک مرتبہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے (مقام)نقیع میں نزول فرمایاتھا اورحال یہ تھا کہ لوگ لوٹ جانے کااندیشہ کررہے تھے اتنے میں رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے منادی (یعنی مؤذن نے پکارااللہ اکبر میں نے(اپنے دل)میں اس مؤذن سے مخاطب ہوکر کہاکہ تونے ایک بڑے کی بڑائی بیان کی پھرمنادی نے کہااشدان لاالہ الااللہ میں نے (اپنے دل میں) کہاان لوگوں ...