سیّدناعثمان ابن ابی عاص رضی اللہ عنہ
بن بشربن عبدبن دہمان بعض نے عبددہمان کہاہے ابن عبداللہ بن ہمام بن ایان بن سیاربن مالک بن حطیط بن خثیم بن ثقیف ثقفی ہیں ان کی کنیت ابوعبداللہ تھی یہ ثقیف کے وفد میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تھے اوراسلام لائے تھے ان کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے شہر طائف کاعامل کردیاتھاہم کوعبیداللہ بن احمد بن سمین نے اپنی سندکویونس بن بکیر تک پہنچاکر ابن اسحاق سے روایت کرکے خبردی اور ثقیف کے وفد کے قصہ کوبیان کرکے کہاکہ جب ثقیف ...