سیّدناعتبہ ابن ابی لہب رضی اللہ عنہ
ابولہب کانام عبدالعزٰی تھا۔عبدالمطلب کابیٹاتھا۔یہ عتبہ قریشی ہاشمی تھے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چچازادبھائی تھے۔ان کی والدہ ام جمیل حرب بن امیہ کی بیٹی اورابوسفیان کی بہن تھی حمالتہ الحطب۱؎ یہی تھی عتبہ اوران کے بھائی معتب فتح مکہ میں ایمان لائےتھے یہ دونوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم (کے خوف)سے(مکہ چھوڑکر)بھاگ گئے تھے پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عباس بن عبدالمطلب کوجوان دونوں کے چچاتھے ان کے پاس بھیجا چنانچہ حضرت عباس دونوں کو لے آئے اور دون...