متفرق  

سیّدناعبید قاری رضی اللہ عنہ

قاری ہیں یہ انصار کے خاندان بنی حظمہ میں سے ایک شخص ہیں انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے اوران سے زید بن اسحاق نے روایت کی ہے ۔ان کاتذکرہ ابوعمرنے مختصرلکھاہے نیز  ابوعمرنے ان کوعمیرکے نام میں ذکرکیاہے۔وہ عمیرکے تذکرے میں بیان ہوگااور وہی صحیح ہے بعض لوگوں نے کہاہے کہ ان کا نام عبیدبیان کیاگیاہے پس اگر(ابوعمر)اس طرف اشارہ کردیتے تو بہت اچھاہوتا۔اورابواحمدعسکری نے ان کو دوعنوان میں ساتھ ہی بیان کیاہے۔  ...

سیّدناعبید ابن عمیربن قتادہ رضی اللہ عنہ

 بن سعدبن عامربن جندع بن لیث بن بکربن عبدمناہ بن کنانہ لیثی جندعی ہیں ان کی کنیت ابوعاصم تھی ۔یہ اہل مکہ کے قصہ بیان کرنے والوں میں سے تھے۔ان کوبخاری نے ذکرکیا ہے۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاہےاورمسلم نے ذکرکیاہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانےمیں پیداہوئے تھےاورکبارتابعین میں ان کاشمارہے۔انھوں نے حضرت عمراور ان کے علاوہ اورصحابہ سے روایت کی ہے۔ان کاتذکرہ ابوعمروابوموسیٰ نے لکھاہے۔...

سیّدناعبیدہ ابن خالد ابوعمر رضی اللہ عنہ

نے کہاہے کہ میں نے صحابہ میں عبیدہ نام سوائے عبیدہ بن حارث کے کسی کو نہیں پایا لیکن دارقطنی نے موتلف والمختلف میں ان  کوعبیدہ بن خالد محاربی کہاہے اوربعض لوگوں نے ان کو ابن خلف کہاہے ان کی حدیث اشعث بن ابی شعثا ءسےروایت کی گئی انھوں نے اپنی پھوپھی سے انھوں نے عبیدہ سے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے اورشیبان نے کہاہے کہ اشعث نے اپنی پھوپھی سے انھوں نے اپنے والدکے چچاسے روایت کی ہے ان دونوں کے سوا دوسروں نے کہاہے کہ اشعث نے اپن...

سیّدناعبیدہ ابن عمرو رضی اللہ عنہ

   بعض لوگوں نے ان کوابن قیس سلمانی کہاہے۔قبیلہ مراد کی ایک شاخ ہے ان کی کنیت ابومسلم تھی اوربعض نے کہاہے کہ ان کی کنیت ابوعمروتھی یہ ایک بزرگ فقیہ ہیں عبداللہ بن مسعودکے شاگردتھے پھرحضرت علی  رضی اللہ عنہ کےساتھ رہے انھوں نے حضرت ابن مسعود اور حضرت علی اور حضرت عمرسے روایت کی ہے ( رضی اللہ عنہم)ابن سیرین نے ان سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے دوبرس پیشتر ایمان لایاتھااورمیں نے نماز پڑھناشروع کردی...