پسندیدہ شخصیات  

سیّدناعتبہ رضی اللہ عنہ

ابن عبدشمالی ان کی (روایت کردہ)حدیث یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایااگرمیں اس بات پرقسم کھالوں تووہ بہت سچی ہوگی کہ میری امت سے پہلے جو لوگ جنت میں داخل ہوں گے وہ پورے بیس بھی نہ ہوں گے منجملہ ان کے ابراہیم اوراسمعیل اوراسحاق اوریعقوب اور بارہ اسباط اور موسیٰ اور عیسیٰ اورمریم بنت عمران علیہم السلام ہوں گے ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے اوربیان کیاہے کہ میں نے یعقوب بن سفیان کی تاریخ میں اسی طرح پایاہے اورصحیح عبداللہ بن عبد ہے ہم ان کا ذک...

سیّدناعتبہ ابن عبداللہ رضی اللہ عنہ

 اسماعیلی نے ان کوصحابہ میں ذکرکیاہے اسماعیل بن عیاش نے حسن بن ایوب سے انھوں نے عبداللہ بن ناشج سے انھوں نے عتبہ بن عبداللہ سے نقل کرکے بیان کیاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کادوشخصوں کے پاس جوباہم ایک بکری کی خرید وفروخت کررہے تھے گذرہوا اورآپس میں دونوں قسمیں کھارہے تھےپس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ قسم برکت کودورکرتی ہے۔ ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے اورشاید یہ وہ عتبہ ہیں جن کا ذکر اس بیان کے بعدآئےگااور وہ عتبہ بن عبدسلمی ہیں ...

سیّدناعتبہ ابن عبداللہ رضی اللہ عنہ

   بن صخربن خنسابن سنان بن عبیدبن عدی بن غنم بن کعب بن سلمہ انصاری خزرجی سلمی ہیں یہ بیعت عقبہ اورغزوہ ٔ بدرمیں شریک تھے ان کاتذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے مگرابوموسیٰ نے کہاکہ ان کا نسب اس طرح ہے عتبہ بن عبداللہ بن عبیدبن عدی بن غنم بن کعب بن سلمہ پھرخنساکی اولادسے ہیں غزوۂ بدرمیں شریک تھے اس کوابوموسیٰ نے ابن اسحاق سے روایت کر کے نقل توکیاہے۔مگران کے نسب میں صخر اورخنساء اورسنان تین پشتوں تک ساقط کردیااور کہا کہ خنساکی اولادسے ہی...

سیّدناعتبہ ابن عائذ رضی اللہ عنہ

ان کو ابن شاہین نے بیان کرکے کہاہے کہ اگرابن عائذہیں (توخیر)ورنہ یہ ابن عبدہیں کیوں کہ حدیثیں دونوں کی روایت کردہ  ایک ہیں خالدبن معدان نے عتبہ بن عائذسے روایت کی ہے ۔اوراسی طرح ابن عائذ ہی بیان کیاہے یہ  رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے اورکہتے تھے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے جس شخص نے فجراورعشاء کی نمازجماعت کے ساتھ پڑھی اس کوحج اورعمرہ کرنے والے کاثواب ملے گا۔اس کوابوعامر الہانی نے ابوامامہ اورعتبہ بن عبید سے روایت...

سیّدناعتبہ رضی اللہ عنہ

ابن طویع۔مازنی ہیں۔ان کا ذکرصحابہ میں کیاتوگیاہے مگرصحابی ہوناثابت نہیں ہے ان سے ابن جریج نے یزیدبن عبداللہ بن سفیان سے انھوں نے عتبہ بن طویع مازنی سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایااے غلاموں کے گروہ تم میں شریروہ ہیں جو عرب (کی عورتوں)سے نکاح کرےاوراے عرب تم میں وہ شخص بدہےجوکہ غلاموں میں نکاح کرے جب لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کایہ کلام سناتوآپ سے ایک غلام کی نسبت جس نے انصارکی عورت سے نکاح کرلیاتھا عرض کیاگیاآپ نے فرمایاک...

سیّدناعتبہ ابن ابی سفیان رضی اللہ عنہ

۔ابوسفیان کانام صخر بن حرب بن امیہ بن عبدشمس تھایہ عتبہ حضرت معاویہ بن ابی سفیان کے حقیقی بھائی تھے اوررسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پیداہوچکے تھے ان کو حضرت عمر  رضی اللہ عنہ نے طائف کاحاکم بنایاتھا جب عمروبن عاص(والی مصر)کاانتقال ہوگیا تو حضرت معاویہ نے (اپنی خلافت کے زمانے میں)اپنے بھائی عتبہ کو مصرکاحاکم کردیایہ وہاں ایک سال رہے پھرانھوں نے وہیں مصر میں وفات پائی اوروہیں دفن ہوئے ان کی وفات ۴۴ھ ہجری میں ہوئی تھی اوربعض لوگوں نے...

سیّدناعتبہ ابن ربیعہ رضی اللہ عنہ

 بن خالدبن معاویہ بہرانی ہیں اوس (کے خاندان)کے حلیف تھے ابن اسحاق نے کہاہے کہ یہ غزوۂ بدر میں شریک تھے ان کاتذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے مختصرلکھاہے مگرابوعمرنے کہاہے  کہ ان کی شرکت بدر میں اختلاف کیاگیاہے ابن اسحاق نے توان کو بہرانی بیان کیاہے مگرابن کلبی نے انکوبہزی بہزبن امراء القیس بن بہثہ بن سلیم کی اولاد سے بیان کیاہے۔ (اسد الغابۃ ۔جلد ۔۶،۷)...

سیّدناعتبہ ابن ربیعہ رضی اللہ عنہ

 بن خالدبن معاویہ بہرانی ہیں اوس (کے خاندان)کے حلیف تھے ابن اسحاق نے کہاہے کہ یہ غزوۂ بدر میں شریک تھے ان کاتذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے مختصرلکھاہے مگرابوعمرنے کہاہے  کہ ان کی شرکت بدر میں اختلاف کیاگیاہے ابن اسحاق نے توان کو بہرانی بیان کیاہے مگرابن کلبی نے انکوبہزی بہزبن امراء القیس بن بہثہ بن سلیم کی اولاد سے بیان کیاہے۔ (اسد الغابۃ ۔جلد ۔۶،۷)...