سیّدناعثمان ابن عامربن عمرو رضی اللہ عنہ
بن کعب بن سعدبن تیم بن مرہ کعب بن لوئی قریشی تیمی ہیں۔ ان کی کنیت ابوقحافہ تھی حضرت ابوبکرصدیق کے والدتھے( رضی اللہ عنہما)ان کی والدہ آمنہ بنت عبدالعزیٰ بن حدثان بن عبیدبن عویج بن عدی بن کعب تھیں اس کو زبیربن بکار نے بیان کیاہے یہ فتح مکہ کے واقعہ میں ایمان لائےتھےیہ حضرت ابوبکرکے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس واسطے آئے تھےکہ آپ کی بیعت کریں ہم کوعبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے اپنی سند کوعبداللہ بن احمد تک پہنچاکر خبر دی وہ کہتےتھےمجھ سے می...