سیّدناعبید بن خالد محاربی رضی اللہ عنہ
اسودبن خالد کے بھائی تھے ان کا شمار اہل کوفہ میں ہے۔ان کا نسب سلیمان بن قرم نے اشعث بن ابی شعشاء سے انھوں نے رہم بنت اسودسے انھوں نے اپنے چچاعبیدبن خالدسے روایت کرکےبیان کیاہے ان سے ان کی بھتیجی رہم بنت اسودبن خالد نے روایت کی ہے اورسعید بن عامرنے سعیہ سے انھوں نے اشعث بن شعشاء سے انھوں نے سلیم سے انھوں نے اپنی پھوپھی سے انھوں نے اپنے چچاسےروایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں ایک روزاتفاقاً مدینہ کی گلیوں میں سے ایک گلی میں جارہاتھاکہ یکایک کسی ن...