سیّدناعبیداللہ ابن معیہ رضی اللہ عنہ
سوائی سواءبن عامربن صعصعہ کی اولاد سے تھے۔انھوں نے جاہلیت کازمانہ پایاہے اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے طائف میں رہتے تھےبعض نے ان کوعبداللہ بن معیہ بیان کیا ہے اورہم نے ان کا ذکرپیشترلکھاہےوکیع نے سعدبن سائب سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نے ایک بوڑھے آدمی کوعامرکے خاندان سے جو سواءہ بن عامربن صعصعہ کی اولادسے تھے اور عبیداللہ بن معیہ کے نام سے مشہورتھے کہتے ہوئے سنا کہ واقعۂ طائف کے دن مسلمانوں میں سے دو آدمی شہیدہوگ...