سیّدناعبس ابن عامر بن عدی رضی اللہ عنہ
بن نابی بن عمروبن سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ انصاری سلمی ہیں بیعت عقبہ اور غزوۂ بدر واحد اورتمام غزوات میں شریک تھے ابن اسحاق نے ان کانام عبس اور موسیٰ بن عقبہ نے عبسی بیان کیاہے۔...
بن نابی بن عمروبن سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ انصاری سلمی ہیں بیعت عقبہ اور غزوۂ بدر واحد اورتمام غزوات میں شریک تھے ابن اسحاق نے ان کانام عبس اور موسیٰ بن عقبہ نے عبسی بیان کیاہے۔...
بن جدبن عجلان بن حارثہ بن ضبیعہ بن حرام بن جعل بن عمروبن جثم بن ودم بن ذبیان بن ہمیم بن ہتی بن بلی بلوی ہیں۔انصارکے خاندان بنی ظفر کے حلیف تھے غزوۂ بدر اور احد میں شریک تھے یہ انھیں شریک بن سحماکے والدہیں جن کاواقعہ ٔ لعان مشہورہے سحمادشریک کی والدہ کا نام ہے۔ان کا ذکرابوبکرخطیب نے ان کے بیٹے شریک بن سحماد کے ذکرمیں کتاب الاسماء المہیمہ کے آخرمیں کیاہے۔ان کاتذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نےلکھاہے۔...
انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاہے۔اسمعیل بن ابی خالدنے ابوزرعہ بن عمروبن جریر سے انھوں نے عبدہ بن مسہرسے روایت کی ہے کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اے ابن مسہر تمھاری فرودگاہ کہاں ہے۔یہ کہتےتھے میں نے عرض کیاکعبہ نجران میں۔اس کو ابن ابی زائدہ اورمنصور بن ابی اسود وغیرہما نے اسماعیل سے نقل کرکےروایت کیاہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ وابونعیم نے لکھاہے۔...
رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے ابن شاہین نے ان کو ذکرکیاہے یحییٰ بن بکیرنے ابن مبارک سے انھوں نے سلیمان تیمی سے انھوں نے ایک شخص سے روایت کی ہے کہ وہ کہتاتھا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام عبدہ سے کہاگیاکہ کیارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سوائے فرض نماز کے (کسی دوسری)نمازکابھی حکم دیتے تھےعبدہ نے کہا(ہاں مغرب اور عشاکے درمیان (ایک اورنمازکاحکم دیتے تھے جس کو صلوۃ الاوابین کہتے ہیں ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نےلکھاہے۔...
۔ان کوقیس بن سائب نے غزوۂ بدر میں گرفتارکیاتھا۔جعفرنے کہاہے کہ واقدی نے اسی طرح بیان کیاہے اوداابوحاتم بن حبان نے ان کو اپنی تاریخ میں عبید بن حسحاس بیان کیاہے۔ ان کاتذکرہ ابوموسی ٰ نے مختصرلکھاہے واقدی نے کہاہے کہ عبدہ بن حسحاس مجذربن زیاد کے بھتیجے اور اخیانی بھائی تھے غزوۂ احد میں شہیدہوئے ابن اسحاق اورابومعشرنے کہاہے کہ عبادہ بن خشخاش بن عمرو بن زمزمہ صحابی تھے غزوۂ احد میں شہید ہوئے ان دونوں نے عبدہ کوعبادہ اورحسحاس کو خشخاش بیان کیاہے ان...
۔نصربن معاویہ بن بکربن ہوازن کی اولاد سے ہیں بعض لوگوں نے ان کے والد کا نام نصربن حزن بیان کیاہے یہ کوفہ کے رہنے والے تھے ان سے ابواسحاق سبیعی نے روایت کی ہے۔ شعبہ اور ثوری اوراعمش اور یونس ابن ابی اسحاق نے ابواسحاق سے انھوں نے عبدہ بن حزن سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے(حضرت)داؤد(علیہ السلام اس حالت میں) مبعوث ہوئے کہ بکریاں چرایاکرتے تھے اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اسی حالت میں مبعوث ہوئے کہ وہ بکریاں چراتے تھے میں بھی ای ...
یزید کے والد ہیں ان سے ان کے بیٹے یزید نے روایت کی ہے۔ہم کو ابوالفرج بن ابی الرجا نے اپنی سند کوابن ابی عاصم تک پہنچاکراجازتاًخبردی وہ کہتے تھے ہم سے یعقوب بن حمید نے ابن وہب سے انھوں نے عمروبن حارث سے انھوں نے ایوب بن موسیٰ سے انھوں نے یزید بن عبدمزنی سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کرکے بیان کیا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایالڑکے کا عقیقہ کیاجائے مگراس کے سرمیں(عقیقہ کا)خون نہ لگایاجائے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ابوعمرنے کہاہے کہ...
ابن قیس بن عامربن خالد بن عامر بن زریق انصاری زرقی ہیں یہ (بیعت)عقبہ اور(غزوۂ) بدر میں شریک تھے ان کا تذکرہ ابوعمرنے مختصرلکھاہے۔...
ابوہریرہ (ان کی کنیت تھی)دوسی ہیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث کی روایت تمام صحابہ سے زیادہ کی ہے ان کے نام میں بہت اختلاف کیاگیاہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔...
ابن زمعہ بن اسود ام المومنین سودہ بنت زمعہ کے بھائی تھے ان کا نسب ابونعیم نے اسی طرح بیان کیا ہے ابوعمرنے کہاہےکہ عبدقیس زمعہ بن قیس بن عبد شمس بن عبدود بن نصر بن مالک بن حسل بن عامربن لوی عامری ہیں ان کی والدہ تک بنت احنف بن علقمہ خاندان بنی معیص بن عامربن لوی سے تھیں ابن مندہ نے کہاہے کہ عبداللہ بن زمعہ ام المومنین سودہ بنت زمعہ کے بھائی تھے یہ عبد سرداران صحابہ میں سے ایک بزرگ سردارتھے اور ام المومنین سودہ بنت زمعہ کے علاقی بھائی ت...