حضرت مولانا شاہ غلام معین الدین جونپوری قدس سرہٗ
حضرت شاہ قیام الحق قدس سرہٗ کے بیٹے، مولانا معشوق علی جون پوری المتوفی ۱۲؍رمضان ۱۲۶۸ھ اور مولانا محمد شکور مچھلی شہری المتوفی ۲۱؍ذی الحجہ ۱۳۰۰ھ سے اخذ علوم کیا، فراغت کے بعد آخر عمر تک درس کا شغل جاری رکھا، طلبہ کےخوردو نوش کا انتظام اپنے پاس سے کرتےتھے۔ اپنےوالد ماجد کے مرید تھے اور اجازت وخلافت بھی انہیں سے رکھتے تھے، والد کی وفات ۹؍محرم ۱۲۶۵ھ کے بعد خانقاہ رشیدیہ جون پور کے سجادہ نشین ہوئے، حج وزیارت کے لیے جب مکہ معظمہ حاضر ہوئے تو حضرت ش...