میراں محمد شاہ ٹکھڑائی
سید میراں محمد شاہ ٹکھڑائی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی سید میراں محمد شاہ اور والدِ ماجد کا اسمِ گرامی حکیم سید محمد شاہ تھا۔ آپ کا تعلق متعلوی سادات سے تھا۔ تاریخِ ولادت:آپ کی ولادتِ باسعادت 12 صفر المظفر 1240 ھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: اوائلِ عمر میں آپ نے گاؤں" ٹکھڑ" کے ہی علماء اور اساتذہ سے تحصیلِ علم کیا۔ بالخصوص علمِ طب میں آپ نے کافی مہارت حاصل کی۔آخری عمر میں آپ نے اپنی ذکاوت اور ذہانت کے باعث انگریزی زبان میں بھی اچھی خا...