حضرت علامہ مولانا ہادی حسن نعیمی
حضرت علامہ مولانا ہادی حسن نعیمی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا ہادی حسن ۔لقب:خطیب اسلام ،صدرالافاضل کی نسبت سےنعیمی کہلاتےہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا محمد ہادی حسن نعیمی بن صوفی مسافر علی ایوبی انصاری۔ تاریخِ ولادت : آپ کی ولادت تقریباً 1909ءکو غیاث پورضلع چھپرا صوبہ بہار (انڈیا)میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم کلکتہ 24 پر گنہ جگدل کی جامع مسجد میں مولانا عبدالستار ہاشمی سے حاصل کی ، پھر یوپی اور بہار کے مختلف مدارس میں...