پسندیدہ شخصیات  

استاذ العلماء صوفی باصفا حضرت علامہ مولانا عبد الرحیم اشرفی

استاذ العلماء صوفی باصفا حضرت علامہ مولانا عبد الرحیم اشرفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استا ذالعلماء صوفی باصفا حضرت علامہ ومولانا محمد عبد الرحیم صاحب قبلہ اشرفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مورخہ 7 فروری 2017ء بمطابق 9 جمادی الاولیٰ 1438 ہجری صبح 5 بجے  اس دار فانی کو الوداع کہہ دیا اور خالق حقیقی سے جاملے۔  انا للہ وانا الیہ راجعون مولانا موصوف سیدی و مرشدی حضور اشرف الاولیاء ابوالفتح سید محمد مجتبیٰ اشرف اشرفی الجیلانی علیہ الرحمۃ وا...

حضرت علامہ مفتی محمد رمضان گلتر چشتی قادری

حضرت علامہ مفتی محمد رمضان گلتر چشتی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم تلمیذِ رشید حضور محدثِ اعظم پاکستان حضرت علامہ مولانا مفتی محمد رمضان گلتر چشتی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بروز جمعۃ المبارک مورخہ 3 فروری 2017ء رات میں بمطابق 6 جمادی الاولیٰ 1438 ہجری کراچی میں وصال فرماگئے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون حضرت علامہ مولانا مفتی محمد رمضان گلتر چشتی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی نمازِ جنازہ بروز ہفتہ بتاریخ 4 فروری 2017ء بمطا...

یادگار اسلاف پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر علاء الدین صدیقی (نیریاں شریف)

یادگارِ اسلاف پیرِ طریقت رہبرِ شریعت حضرت علامہ پیر علاء الدین صدیقی (نیریاں شریف) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم یادگار اسلاف پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر علاء الدین صدیقی (نیریاں شریف) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بروز جمعۃ المبارک مورخہ 3 فروری 2017ء بمطابق 6 جمادی الاولیٰ 1438ہجری لندن میں دارِ فنا سے دارِ بقاء کی طرف کوچ فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون...

حضرت مولانا شاہ محمد عبید اللہ کانپوری

حضرت مولانا شاہ محمد عبید اللہ کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: حضرت مولانا شاہ محمد عبیداللہ ۔کانپورمیں مستقل اقامت کی وجہ سے "کانپوری"کہلاتے ہیں۔ مولدوموطن:  آپ کاتعلق "بہاولپور"پنجاب سے تھا۔ شیخ المدرسین حضرت مولانا شاہ احمد حسن کانپوری علیہ الرحمہ کی خدمت میں تحصیلِ علم کی غرض سے  کانپورحاضرہوئے،اور پھروہیں مستقل رہائش اختیارکرلی۔ساری عمر دینِ متین خدمت کرتے رہے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے علاقے میں حاصل ...

شاہ حبیب الرحمن اڑیسوی قادری

مجاہدِ ملت حضرت شاہ حبیب الرحمٰن قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی حبیب الرحمٰن قادری ہے۔ اور آپ کا سلسلۂ نسب عمِ رسول ﷺ سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے ملتاہے۔ تاریخِ ولادت: حضرت علامہ محمد حبیب الرحمٰن ہاشمی عباسی رضوی رحمۃ اللہ علیہ بتاریخ 8محرم الحرام 1322ھ بروز شنبہ بوقتِ صبحِ صادق، قصبہ دھام نگر ، صوبۂ اڑیسہ(موجودہ نام اوڈیشا) انڈیا میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتداءً لوگوں نےحضرت مجاہد ملت کو انگری...

عبد اللہ بن محمد ابو بکر المعروف ابنِ ابی الدنیا

عبد اللہ بن محمد ابو بکر المعروف ابنِ ابی الدنیا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا نام عبد الله بن محمد بن عبيد بن سفيان ابن ابی الدنيا قرشی اموی۔کنیت: ابو بکر۔ اور آپ ابنِ ابی الدنیا کے نام سے مشہور ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادتِ باسعادت208 ھ میں بغداد میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ  کے مشائخ میں احمد دورقی، علی بن جعد جوہری، زُہیر بن حرب، ابوعبید قاسم بن سلام، داود بن رشید خورازمی، محمد بن سعد کاتبِ واقدی، امام بخاری اور امام ابوداؤد وغی...

شیخ الاسلام حافظ الحدیث امام محمد بن ابوبکرابوموسیٰ مدینی

شیخ الاسلام حافظ الحدیث امام محمد بن ابوبکرابوموسیٰ مدینی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپ کا نام محمد بن ابو بكر بن عمر بن ابو عيسٰی احمد بن عمر مدینی۔کنیت:  ابوموسٰی۔لقب: شیخ الاسلام تھا۔ تاریخِ ولادت:امام ابو موسٰی مدینی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادتِ باسعادت ذی القعدہ 501 ھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: امام ابوموسٰی مدینی رحمۃ اللہ علیہ نے جلیل القدر علماء سے اکتسابِ علم کیا جن میں آپ کے والدِ ماجد ، ابو سعد محمد بن محمد، ابو منصور محمد بن عبد اللہ اور...