پسندیدہ شخصیات  

علی اصغر سید قادری جیلانی

علی اصغر سید قادری جیلانی علیہ الرحمۃ  ف ۱۲۰۰ھ           آپ حضرت غوث محی الدین  جیلانی رحمہ اللہ کی اولاد سے ہیں۔  علی اصغر بن فتح محمد شاہ  جیلانی بن نور محمد شاہ جیلانی بن سید  اسماعیل شاہ  جیلانی بن  شیخ سید شیخ  ابو الوفا قادری شیخ سید شہاب الدین بن سید شیخ بدر الدین بن سید شیخ علاؤ الدین بن  شیخ سید چراغ  الدین بن شیخ سید محمد ثمین الدین بن شیخ سید...

حضرت علامہ سیماب اکبر آبادی

حضرت علامہ سیماب اکبر آبادی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قادر الکلام شاعر و عالم مولانا عاشق حسین صدیقی المعروف سیماب اکبر آبادی بن مولانا محمد حسین صدیقی ، اکبر آباد (انڈیا) میں جمادی الاخر ۱۲۹۹ھ؍۱۸۸۰ ء کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت: آپ کے گھر کا ماحول دینی روحانی تھا، اس لئے تعلیم کا آغاز گھر سے ہوا اپنے والد ماجد سے دینی تعلیم حاصل کی اس کے بعد وقت کے مشاہیر علماء سے اکتساب فیض کیا ان میں سے حضرت مولانا جمال الدین سر حدی کا نام نمایاں ہے ۔ ...

حضرت خواجہ بدرالدین غزنوی

حضرت خواجہ بدرالدین غزنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ اعظم تھے، آپ کا وطن غزنی تھا، اکثر سماع میں محو رہتے، وقت کے مشائخ آپ کی بزرگی کے معترف تھے اور آپ کا ذکر اچھے طریقے سے کرتے، آپ خود بھی مجلسِ وعظ برپا کرے آپ کی ایسی مجالس میں حضرت خواجہ فریدالدین گنج شکر حاضر ہوا کرتے تھے۔ جن دنوں آپ غزنی سے برصغیر ہندوستان میں تشریف لائے تو سب سے پہلے آپ نے لاہور میں قیام کیا اور پھر دہلی گئے، وہاں جاکر قطب ال...

شیخ محمد صبغۃ اللہ رحمہ اللہ

ولادت با سعادت: آپ حضرت قیوم ثانی کے سب سے بڑے فرزند ہیں۔ ۱۰۳۲ھ میں پیدا ہوئے۔ حضرت قیوم اول نے حضرت قیوم ثانی سے فرمایا کہ محمد معصوم! اس فرزند میں اصلی نور دکھائی دیتا ہے۔ اس کا نام صبغۃ اللہ رکھو۔ تحصیل علم: آپ نے علم معقول و منقول انتہائی درجہ تک حاصل کیے۔ بعد ازاں اپنے والد امجد کی خدمت میں علم باطن حاصل کیا۔ آپ حضرت قیوم اول کے کمالات کے جامع اور صاحب کرامات تھے۔ والد بزرگوار نے آپ کو ولایت کا بل و غور کی خلافت دے کر رخصت فرمایا۔ وہاں آپ سے...