روضۂ حضرت شیخ ہندی سیّدابو الخمرۃ
روضۂ حضرت شیخ ہندی سیّدابو الخمرۃ باب الشیخ دربارِ غوثِ اعظم سے بالکل قریب ہی میں ایک چھوٹی سی گلی کے اندر آپ کا مزار شریف ہے۔داخلے پر تکیہ وحجرۂ ابو خمرہ لکھا ہوا ہے۔ مرقدِ مبارک تقریباً ۸سے ۱۰فٹ زیرِ زمین ہے۔ قبرِ انور کے اطراف میں پانچ پانچ فٹ پانی موجود ہے۔ حضرت شیخ ہندی سیّد ابو الخمرۃ حضرت سیّدنا شیخ محمد ابو خمرہ ہندی بن حضرت سیّدمحمد ہندی نے قامشیلی سوریہ کے ضلع حسکہ نہر اجفجق کے علاقے میں والد کے ہم راہ ہجرت ک...