پسندیدہ شخصیات  

زینب بنت خزیمہ

ام المؤمنین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نام ونسب: اسمِ گرامی: سیدہ زینب بنتِ خزیمہ رضی اللہ عنھا۔لقب:ام المؤمنین،ام المساکین۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: زینب بنت خزیمہ بن عبد اللہ بن عمربن عبدمناف بن ہلال بن عامربن صعصۃ بن معاویہ بن بکر بن  ھوازن بن منصور بن عکرمہ بن خصفہ بن قیس بن عیلان۔ شرفِ  ام المؤمنین: پہلے ان کا نکاح حضرت عبداﷲ بن جحش رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے ہوا تھا مگر جب وہ جنگ احد میں شہید ہو گئے تو  3ھ میں حضوراکرم ﷺنے ...

حضرت سیدی ابو عبد اللہ محمد بن اسماعیل امام بخاری

حضرت سیدی ابو عبد اللہ  محمد بن اسماعیل امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی :محمد۔ کنیت:ابو عبداللہ۔ لقب: امام المحدثین، امیرالمؤمنین فی الحدیث۔ سلسلۂ نسب اسطرح ہے: محمد بن اسماعیل بن ابراہیم بن مغیرہ بن بردزبہ بخاری جعفی۔ آپ کے جداعلیٰ مغیرہ نے حاکمِ بخارا ،یمان جعفی کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اس لیےآپ کو جعفی کہا جاتا ہے"بخارا"کی نسبت سے بخاری کہاجاتاہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت 13 شوال المکرم،194 ھ ،بمطابق19جولائی/810ءبرو...

ملک المدرسین امام المناطقہ حضرت علامہ مولانا عطاء محمد بندیالوی

ملک المدرسین امام المناطقہ حضرت علامہ مولانا عطاء محمد بندیالوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:  اسمِ گرامی:عطاء محمد۔کنیت:ابوالفداء۔لقب۔بندیالوی،چشتی،گولڑوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:علامہ عطاء محمد بندیالوی بن اللہ بخش بن غلام محمدبن محمد چراغ  بن خدابخش بن بصارت بن دلیل بن خدایار(الیٰ اخرہ)۔ آپ کاسلسلہ نسب حضرت محمد بن حنفیہ کے ذریعے حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے۔ تاریخِ ولادت:  آپ 1334ھ بمطابق 1916ء کو"ڈھوک دھمن "نزدقص...

تاج الشریعہ مفتی اختر رضا خاں ازہری

نام ونسب: اسم گرامی:محمد اسماعیل رضا۔ لقب: تاج الشریعہ۔عرفیت: اختر رضا۔آپ ’’اختر‘‘ بطورِ تخلص استعمال فرماتے تھے۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خاں بن مفسراعظم ہند مولانا محمد ابراہیم رضا خاں بن حجۃ الاسلام مولانا محمد حامد رضا خاں بن شیخ الاسلام امام احمد رضا خاں بن رئیس الاتقیا مولانا نقی علی خاں بن امام العلماء مولانا رضا علی خاں بن مولانا شاہ محمد اعظم خاں بن مولانا حافظ کاظم علی خاں بن محمد سعادت ...

قطبِ لاہور حضرت مولانا غلام قادر بھیروی

قطبِ لاہور حضرت مولانا غلام قادر بھیروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: عبد القادر۔عرفی نام: غلام قادر بھیروی۔ لقب: قطبِ لاہور، عارف باللہ،استاذ العلماء۔  سلسلۂ نسب اس طرح ہے:  عارف باللہ حضرت علامہ مولانا غلام قادربھیروی بن مولانا عبدالحکیم بن مولانا جان محمد بن مولانا محمد صدیق۔علیہم الرحمہ۔آپ﷫ خاندانِ قریش کے چشم وچراغ تھے۔آپ کے مورث اعلیٰ سندھ کے باسی تھے۔تسخیر ِ سندھ کے بعد سندھ میں مقیم ہوگئے۔بعد ازاں سیاسی انقلابات سے متاث...

مفتی فضل الرحمن مدنی، جانشین قطب مدینہ

جانشینِ قطبِ مدینہ فضیلۃ الشیخ مفتی فضل الرحمن مدنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام و نسب: اسمِ گرامی:محمد فضل الرحمن ۔لقب: قادری،مدنی۔والد کا اسمِ گرامی: شیخ العربِ والعجم خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا ضیاء الدین قادری مدنی علیہ الرحمہ۔آپ کا نام"شاہ فضل الرحمن"محدث گنج مرادآبادی علیہ الرحمہ کی نسبت سے رکھا گیا۔آپکا سلسلۂ نسب حضرت سیدنا عبدالرحمٰن بن حضرت سیدنا ابوبکر صدیق﷜ رضی اللہ عنہماسے ملتا ہے۔ گھرانے کے جدِِ اعلیٰ شیخ قطب الدین قادری﷫تھے۔ آپ کے اج...

حضرت محمد عارف چشتی صابری

حضرت محمد عارف چشتی صابری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام: آپ کا نام محمد عارف تھا۔ بیعت وخلافت: آپ نے لاہور ہی میں شیخ عبد الخالق چشتی سے بیعت کی اور خلافت حاصل کی۔ آپ اپنے شیخ کے جلیل القدر خلیفہ تھے۔ سیرت وخصائص: آپ صاحبِ کشف وکرامت، درویش، فقیر اور ولئ کامل تھے۔ آپ پربے شمار اسرارِ ربانی منکشف تھے۔ علومِ شریعت وطریقت کے یکسا ماہر تھے۔اور آپ کی شانِ فقری بھی بہت بلند ہے ،صابر وشاکر تھے جو میسر آتا تناول فرمالیتے، لیکن مہمانوں کی دل کھول کر خدمت فرما...

حضرت مولانا عبدالہادی بلوچ

حضرت مولانا عبدالہادی بلوچ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا الحاج عبدالہادی بن محمد سعید شر بلوچ گوٹھ نگر خان شر تحصیل فیض گنج ضلع خیر پور میرس میں ایک اندازے کے مطابق ۱۸۹۵ء کو تولد ہوئے۔ چھ ماہ کی عمر میں والد صاحب انتقال کر گئے ، والدہ ماجدہ اور برادر اکبر و سان خان کی کفالت میں تعلیمی مراحل طے کئے ۔ تعلیم و تربیت : مولانا رحمت اللہ شر آپ کے چچا زاد بھائی تھے اور حضرت شیخ طریقت حافظ محمد صدیق قادری ؒ بانی درگاہ بھر چونڈی شریف کے مرید و مستفیض تھے۔...

حضرت سید ابو الفرح سراج الدین عبد الجبار بن غوث الاعظم

حضرت سید ابو الفرح سراج الدین عبد الجبار بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  اپنے والد بزرگوار اور قزاز رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ سے حدیث سنی اور تفقہ حاصل کیا۔ خوش نویس بھی تھے۔ صوفی منش،  صاحبِ ریاضت و مجاہدہ تھے۔ تشرع و اتباع، تبتل و انقطاع، فقر و قناعت، انکسار و مسکنت میں یگانہ وقت تھے۔ ابو منصور محدّث رحمۃ اللہ علیہ اور سید عبدالرزاق رحمۃ اللہ علیہ برادرِ خورد حدیث میں ان کے شاگرد تھے۔ انیسویں(19) ذی الحجہ 575ھ میں انتقال کیا۔ بغداد کے...