پسندیدہ شخصیات  

حضرت مولانا تاج محمد مہر قادری

حضرت مولانا تاج محمد مہر قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فقری باصفا مرید باکمان مولانا میاں تاج محمد صاحب مہر گوٹھ عامل (نزد چک ، تحصیل لکھی، ضلع شکار پور) میں تولد ہوئے۔ اپنے بھائیوں سے اختلاف کی بنیاد پر اپنے بڑے بھائی میاں محمد مبارک کے ساتھ عامل گوٹھ سے منتقل ہو کر ایک گوٹھ قائم کیا جو کہ ’’میاں جو گوٹھ‘‘ کے نام سے مشہور ہوا۔ تعلیم و تربیت: آپ نے ’’میاں جو گوٹھ‘‘ (ضلع شکار پور سندھ) میں استاد ال...

حضرت مولانا حافظ رفیق رضوی

 حضرت مولانا حافظ رفیق رضوی مجاہد اہل سنت ، پیکر اخلاق ، ناشر سنیت حاجی حافظ محمد رفیق بن حاجی حافظ دین محمد چشتی مہروی ۱۹۳۵ء کو دہلی بلی ماران ( انڈیا) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت :آپ کے گھر کا ماحول خالص دینی تھا گھر سے ابتدائی تعلیم کاآغاز کیا۔ اس کے بعد دس سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کیا اور اسی چھوٹی سی عمر میں امام اہل سنت اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلوی ؒ کے شاگرد و خلیفہ مولانا قاضی عبدالغفور رضوی کی صحبت اختیار کی اس کے بعد مو...

حاجی محمد افضل مجددی

           حاجی محمد افضل[1] بن شیخ محمد معصوم بن شیخ احمد مجدد الف ثانی: محدث ثقہ،عالم ماہر،فاضل متجر اولیائے نامدار تھے،بعد تحصیل علوم ظاہری کے شیخ حجۃ اللہ نقشبند کے مرید ہوئے اور دس سال تک ان سے فیوض باطنی حاصل کیے پھر شیخ عبد الاحد خلیفہ شیخ احمد سعید سے ولایت کا شرف حاصل کیا،بعد ازاں حرمین شریفین کی زیارت کو تشریف لے گئے اور وہاں سے فیوضات بے شمار اور فتوحات عظیم کے ساتھ واپس آکر تدریس علوم ...

حضرت مولانا نور احمد بدایونی

حضرت مولانا نور احمد بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استاذ العلماء حضرت مولانا شاہ نور احمد ابن مولانا محمد شفیع ابن حضرت مولانا شاہ عبد الحمید قدست اسرارہم حضرت سیف اللہ المسلول مولانا شہا فضل رسول بد ایونی کے چچا زاد بھائی، ۱۲۳۰؁ھ میں پیدا ہوئے، مولانا فیض احمد ابن مولانا حکیم گلام احمد ابن مولانا شمس الدین ابن مولانا محمد علی بحر العلوم بد ایونی قدس اللہ اسرارہم سے علوم عقلیہ و نقلیہ حاصل کیے، مولانا فضل حق خیر آبادی سے متقدمین کی کتابیں پڑھیں، ...

حضرت مظفر علی خاں

حضرت مولانا حاجی احمد شاہ عرف  مظفر علی خاں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حاجی احمد شاہ عرف مظفر علی خاں ۱۲۷۲ھ میں حضرت حافظ حاجی محمود جالندھری قدس سرہ سے بیعت ہوئے۔ اور ۱۲۹۹ھ میں ان سے خلافت و اجازت حاصل کی۔ بقول جناب مولوی سراج الدین احمد صاحب دہلوی خاں صاحب موصوف کو اجازت و خلافت حضرت مرشد میاں صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے بھی ہے۔ میاں صاحب علیہ الرحمۃ آپ کی تعظیم کو کھڑے ہوجایا کرتے تھے اور کھانا اپنے ہمراہ کھلایا کرتے تھے۔ ضلع حصار میں آپ کے...

حضرت عبداللہ شطاری

حضرت عبداللہ شطاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی شیخ عبداللہ شطاری تھا۔ اور آپ کا سلسلۂ نسب سیدنا شیخ شہاب الدین سہروردی رحمۃ اللہ علیہ سے ملتاہے۔ بیعت وخلافت: شیخ عبد اللہ شطاری نے شیخ محمد طیفوری رحمہما اللہ کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے اور خرقۂ خلافت بھی انہیں سے حاصل کیا۔ سیرت وخصائص: حضرت عبداللہ شطاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سلسلہ شطاریہ کے بانی اور امام طریقت اور پیشوائے حقیقت تھے۔ آپ نے رسالہ" اشغال شط...

حضرت شیخ سراج الدین چشتی

حضرت شیخ سراج الدین چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شیخ سراج الدین رحمۃ اللہ علیہ، حضرت شیخ کمال الدین علامہ رحمۃ اللہ علیہ کے بڑے صاجزادے تھے، خواجہ چراغ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ سے چار سال کی عمر میں بیعت ہوگئے تھے مگر جوان ہو کر اپنے والد گرامی سے نسبت چشتیہ حاصل کی، صاحب علم و کمال تھے، مولانا احمد تھانسیری رحمۃ اللہ علیہ (جو عربی زبان کے مایہ ناز شاعر تھے)، مولانا عالم پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا عالم سنگریزہ سے علوم حاصل کیے اور ایک لائق اعتم...

حضرت شیخ رکن الدین فردوسی

حضرت شیخ رکن الدین فردوسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ خواجہ بدرالدین سمر قندی کے مرید تھے، دہلی آپ کا مسکن تھا اور جب سلطان کیقباد نے کیلو کہری میں نئی شہری آبادی کرنا چاہی تو آپ بھی وہاں تشریف لائے اور دریائے جمنا کے کنارے مقیم ہوگئے۔ غالباً آپ کے اور شیخ نظام الدین اولیاء کے درمیان چنداں محبت و اخلاص نہ تھا۔ سیرالاولیاء میں لکھا ہے کہ شیخ رکن الدین کے نوجوان بیٹے اور دوسرے مرید اکثر و بیشتر کشتی میں بیٹھ کر ناچتے گاتے اور سماع کرتے ہوئے خواجہ نظام...

امام العارفین حضرت  خواجہ اللہ بخش تونسوی

امام العارفین حضرت  خواجہ اللہ بخش تونسوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:حضرت خواجہ اللہ بخش تونسوی بن حضرت خواجہ گل محمد،بن حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی،بن محمد زکریا،بن  عبدالوہاب،بن عمر،بن خان محمد رحمۃ اللہ علیہم اجمعین۔ ولادت: ماہ ذوالحجہ (۱۲۴۱ھ/۱۸۲۶) میں تونسہ شریف میں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم:دینی تعلیم کے لئے حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی نے آپ کو مولانا محمد امین کے سپرد کیا ۔ انہوں نے قرآن مجید کے علاوہ فارسی ادب اور عربی صر...