پسندیدہ شخصیات  

حضرت یحی بن معاذ رازی

حضرت یحی بن معاذ رازی روح اللہ روحہ           آپ پہلے طبقہ والوں میں ہیں آپکی کنیت ابو زکریا ہےاور لقب واعظ ۔حسین بن رازی کہتے ہیں کہ میں ایک سو بیس(۱۲۰)شہروں کے حکماء و علماءو مشائخ کی زیارت کے لیے گیا ہوں مگر یحی بن معاذ رازی سے بڑھ کر میں نے کسی کو بات کرنے پر قادر نہ پایا اور انکا مقولہ یہ ہے"انکسار العاصین احب الی من صولۃ المطیعین " یعنی گناہ گاروں کی عاجزی میرے نزدیک تابعداروں کے دبدبہ سے زیادہ م...

حضرت احمد بن خضرویہ بلخی

حضرت احمد بن خضرویہ بلخی علیہ الرحمۃ           آپ پہلے لوگوں میں سے ہیں اور آپکی کنیت ابو حامد ہے خراسان کے بڑے مشائخ میں سے ہیں ،آپ بلخ کے باشندہ ہیں ابو تراب اور حاتم اصم ے ہم صحبت رہے ہیں اور ابراھیم بن ادھم کو دیکھا تھا وہ کہتے ہیں کہ ابراھیم بن ادھم نے یہ کہا ہے کہ "التوبۃ ھی الرجوع الی اللہ بصفاء السر"یعنی توبہ یہ ہے کہ خدا کی طرف دل کی صفائی سےرجوع ہو۔ بایزید اور ابو حفص کے امثال میں سے ہیں حج ک...

حضرت ابو جعفر سماک

حضرت ابو جعفر سماک رحمۃ اللہ علیہ           آپ بغدادی ہیں اور سری سقطی کے مشائخ میں سے گوشہ نشین اور قطع تعلق والے اور عابد تھے۔حضرت جنید ؒ کہتے ہیں کہ میں نے سری سےسنا وہ کہتے ہیں  کہ ایک دن ابو جعفر سماک میرے پاس آئے دیکھا تو میرے پاس چند لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ،کھڑے رہے اور نہ بیٹھے کہنے لگے "یا سری صرت مناخ البطالین "یعنی اے سری تو بیہودہ لوگوں کی نشست گاہ بن گیا ہے واپس چلے گئے اور اس جماعت کا می...

حضرت ابو حاتم عطار

حضرت ابو حاتم عطار علیہ الرحمۃ           آپ ابو تراب کے ہمعصروں میں سے ہیں اور ابو سعید خراز کے استاذ ہیں ۔ حضرت جنید نے کہا ہے "کان ابو حاتم العطار ظاہرہ ظاہر للتجار وباطنہ باطن الابرار"یعنی ابو حاتم عطار کا ظاہری حال تو سوداگروں جیسا تھا لیکن انکا اطن نیکو کاروں کا باطن تھا،اور کہتے ہیں کہ اول جس نے اشارات کے علوم کی باتیں کی ہیں وہ یہ ہیں کہ جب کسی صوفی کو اوڑھنی اور چادر سے دیکھتےتو یہ کہتے"یا سادا...

حضرت ابو تراب رملی

حضرت ابو تراب رملی رحمۃ اللہ علیہ آپ اپنے یاروں کے ساتھ مکہ سے باہر نکلے تو ابوتراب نے ان سے کہا کہ تم عام راستہ سے جاؤ ،میں تبوک کے راستہ سے آتا ہوں کہنے لگے کہ گرمی سخت ہے کہا اسکا کچھ علاج نہیں لیکن جب تم رملہ میں آؤ تو میرے فلاں دوست گھر اترنا ،جب رملہ میں پہنچے تو اسکے دوست کے گھر اترے اس نے انکے لیے گوشت کے چار ٹکڑے بھونے اور حاضر کیے۔اچانک چوہے گیر جانور ہوا سے آیا اور ایک ٹکڑ ا اٹھا کر لےگیا یہ لوگ کہنے لگے کہ خیر وہ ہماری قسمت کا نہ تھا ...

حضرت ابوتراب نخشبی

حضرت ابوتراب نخشبی علیہ الرحمۃ           آپ پہلے طبقہ میں سے ہیں آپکا نام عسکر بن الحصین ہے کہتے ہیں کہ عسکر بن حصین خراسان کے بڑے مشائخ میں ہیں،ابو حاتم عطار بصری اور حاتم اصم کی صحبت میں رہے ہیں۔ابو عبداللہ جلا اور ابو عبید بسری کے استاد ہیں ۔ابو تراب تین سو درویشوں رکوہ (رکواہ کتے خورد جو فقراء رکھتے ہیں بمعنیٰ کوزہ و مشک بھی ہے)برادر کے ساتھ جنگل میں گئے ۔وہ شخص آپ کے ساتھ رہے ابو عبداللہ جلا اور ا...

حضرت شیخ ذوالنون مصری

حضرت ذوالنو ن مصری رحمتہ اللہ علیہ طریقت کے امامو ں میں سے ایک بزرگ، سفینہ تحقیق و کرامت،صمصا مِ شرف وولایت حضرت ذوالنو ن ابن ابر اہیم مصری رحمتہ اللہ علیہ ہیں۔آپ کا نام ثو بان تھا ۔اہل معرفت اور مشا ئخ طریقت میں آپ بڑے برگزیدہ تھے۔آپ نے ریاضت و مشقت اور طریق ملامت کو پسند رکھا تھا۔ انتظار رسولﷺ: مصر کے تمام رہنے والے آپ کے مرتبہ کی عظمت کو پہنچا ننے میں عاجز رہے اور اہل زمانہ آپ کے حال سے نا واقف رہے،یہا ں تک کہ مصر میں کسی نے بھی آپ کے حا...

حضرت داؤد بلخی

حضرت داؤد بلخی علیہ الرحمۃ           خراسان کے متقدمین مشائخ میں ہیں۔ابراھیم بن ادھم فرماتے ہیں کہ میں کوفہ اور مکہ کے درمیان ایک شخص کا ساتھی ہو اجب وہ مغرب کی نماز پڑھتا تو اسکے بعد دو رکعت ہلکی پڑھتا اور کچھ چپکے پڑھتا ۔اس کے دائیں طرف سے ایک پیالہ ثرید کا اور ایک کوزہ پانی کا ظاہر ہو جاتا اور خود بھی کھاتا اور مجھ کو بھی دیتا ۔اس قصہ کو میں نے ایک شیخ سے جو کہ صاحب کرامت تھے ذکر کیا ۔اسنے کہا کہ بی...

حضرت قاسم حربی

حضرت قاسم حربی رحمۃ اللہ علیہ           آپ اپنے حال میں راہ راست پر تھے اور اپنے حال میں مجرد بشر حانی آپکی زیرت کے لیے جاتےتھے۔ایک دن آپ بیمار ہوئے بشر حانی انکی عیادت کے لیے آئے دیکھا کہ ایک اینٹ سرہانے رکھی ہے اور ایک پرانا بوریا نیچے ڈالا ہوا ہے جب بشر باہر نکلے تو انکےہمسایوں نے کہا کہ تیس سال ہوئے ہیں کہ یہ ہمارا ہمسایہ ہیں انہوں نے کبھی کوئی چیز ہم سے طلب نہیں کی۔ (نفحاتُ الاُنس)...