حضرت علامہ ہدایت اللہ عاریجوی
حضرت علامہ ہدایت اللہ عاریجوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استاد العلماء مولانا الحاج محمد ہدایت اللہ بن مولانا عبداللہ عاریجوی (متوفی ۱۹۶۵ئ) ۱۷ ربیع الاول ۱۳۵۷ھ/ ۱۷ مئی ۱۹۳۸ء کو گوٹھ ٹھارو واہن متصل خیر محمد عاریجہ ضلع لاڑکانہ میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: پرائمری اسکول عاریجہ سے چار جماعت پاس کی۔ ناظرہ قرآن مجید و فارسی بوستان تک کی تعلیم اپنے والد ماجد مولانا خلیفہ عبداللہ سے حاصل کی۔ جامعہ راشدیہ درگاہ شریف پیر جو گوٹھ میں علامہ عبدالصمد میتلو کے پ...