پسندیدہ شخصیات  

سیدہ جویریہ بنت حارث

امّ المؤمنین سیدتناجویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا نام ونسب:اسمِ گرامی:برّہ ، آپ قبیلہ خزاعہ کے خاندان مُصطَلِق سے تھیں۔ نسب نامہ یہ ہے:برّہ بنت حارث بن ابی ضرار بن حبیب بن عائد بن مالک بن جذیمہ۔بنی مصطلق کے سردار حارث بن ابی ضرار کی بیٹی تھیں۔ سرکارِ دوعالم ﷺ نے  آپ کا نام برہ سے بدل کرجویریہ رکھا۔ شرفِ نکاح  اور نکاح کا باعثِ رحمت ہونا: حضرت جویریہ کا نکاح مسافع بن صفون سے ہوا تھا۔ جو ان کے قبیلے سے تھا۔ لیکن&...

ضیغم الاسلام مجاہد ملت حضرت علامہ مولانا عبد الستار خان نیازی

ضیغم الاسلام مجاہد ملت حضرت علامہ مولانا عبد الستار خان نیازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ضیغمِ اسلام حضرت علامہ  مولانا عبدالستار خان بن جناب ذوالفقار خان ذوالحجہ ۱۳۳۳ھ/ اکتوبر ۱۹۱۵ء میں بمقام اٹک پنیالہ، تحصیل عیسیٰ خیل، ضلع میانوالی پیدا ہوئے۔ آپ میانوالی کے مشہور نیازی خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔[۱] [۱۔ محمد صادق قصوری، مولانا: اکابرِ تحریکِ پاکستان ص۱۳۲] خاندانی ماحول: آپ نے ایسے ماحول میں آنکھ کھولی، جہاں ہر وقت دین کا چرچا رہتا تھا اور گھر کے...

خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی

غوثِ زمان حضرت خواجہ  شاہ محمد سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:خواجہ شاہ محمد سلیمان۔ القاب:غوثِ زمان،پیر پٹھان،شہبازِ چشت اہلِ بہشت۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت خواجہ محمد سلیمان تونسوی بن محمد زکریا بن عبد الوہاب بن عمر خاں۔(علیہم الرحمہ)۔ خاندانی طور پر آپ کا تعلق پٹھانوں کے قبیلہ" جعفر" سے تھا ،جو علم و عبادت اور حیاء و شرافت میں نہایت ممتاز تھا۔ بچپن ہی میں والد ماجد کا انتقال ہو گیا،والدہ ماجدہ نے آپ کی تعلیم و تربیت ک...

بہاؤالدین زکریا ملتانی

شیخُ الاسلام  حضرت غوث بہاؤالدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: بہاؤالدین زکریا۔کنیت:ابومحمد،ابولبرکات۔القاب:شیخ الاسلام،الشیخ الکبیر،غوث العالمین،بھاؤالحق ِّوالدّین،اسدیہاشمی،قرشی،ملتانی۔پورانام اسطرح ہے:شیخ الاسلام غوث العالمین حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت شیخ الاسلام بہاؤالدین زکریا ملتانی بن شیخ وجیہ الدین  بن کمال الدین،بن جلال الدین،بن علی قاضی،بن شمس الدین،بن شیخ حسین خوا...

سید شمس الدین عارف

حضرت سیّد شمس الدین عا رف رحمۃ اللہ تعالیٰ عنہ مولف کتاب آئینہ تصوف کے مطابق حضرت سیّد شمس الدین عارف رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت با سعادت ۱۶ جمادی الثانی ۸۲۴ ہجری بروز چار شنبہ بوقت دوپہر پشاور میں ہوئی۔ حضرت سیّد شمس الدین رحمتہ اللہ علیہ ۱۷ رجب المرجب ۸۴۹ ہجری کو بروز چار شنبہ مغرب کے وقت حضرت سیّد شاہ گدا رحمٰن بن ابی الحسن رحمتہ اللہ علیہ سے کوہ جموں میں خلافت حاصل کی۔ حضرت سیّد شمس الدین رحمتہ اللہ علیہ ۶ صفرالمظفّر ۹۹۴ ہجری کو اس دار فانی...

بابا بلھےشاہ

حضرت بابا بلھےشاہ رحمتہ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:سید عبداللہ شاہ۔لقب:بلھے شاہ۔اسی سے شہرت دوام حاصل ہوئی ،اصل  نام  بہت کم افرادکومعلوم  ہے۔والد کااسمِ گرامی:سید سخی درویش محمد رحمۃ اللہ علیہ۔سید صاحب متقی عالمِ دین اور امام مسجد تھے۔آپ کاتعلق "اوچ  شریف "کے ساداتِ گیلانیہ سے ہے۔چندواسطوں سے سلسلہ نسب امام الاولیاء حضرت غوث الاعظم  سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی بغدادی رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی تا...

حضرت مولانا حسنین رضا خان بریلوی

حضرت مولانا حسنین رضا خان  بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا حسنین رضا خان۔والد کا اسمِ گرامی:استاذِ زمن ،شہنشاہِ سخن  مولانا حسن رضا خان رحمۃ اللہ علیہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا حسنین  رضان بن مولانا حسن رضا خان بن مولانا نقی علی خان بن مولانا رضا علی خان،بن حافظ کاظم علی خان۔(علیہم الرحمۃ والرضوان) تاریخِ ولادت:حضرت مولانا حسنین رضا خان1310ھ/ 2189ءکو بریلی شریف میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: حضرت مولانا حسنین رضا خا...

سیدہ میمونہ

حضرت امُ المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا  نام ونسب: اسمِ گرامی:آپ کانام  بَرّہ تھا۔آپ ﷺ نے میمونہ رکھا۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:میمونہ بنتِ حارث بن خزن بن بجیر بن ھرم بن رویبہ بن عبد اللہ بن ہلال بن عامر  بن صعصعہ بن معاویہ بن بکر بن ہوازن بن منصور بن عکرمہ بن خصفہ بن قیس بن عیلان بن مضر بن نزار ۔والدہ  کا نام ہند بنت  عوف تھا۔ حضرت میمونہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی والدہ ""ہند بنت عوف""کے بارے میں عام طور پر یہ کہا جاتا...

خواجہ خدا بخش ملتانی ثم خیرپوری

حضرت خواجہ خدا بخش ملتانی ثم خیر پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:حضرت خواجہ خدابخش۔لقب:ملتان شریف کی نسبت سے"ملتانی"مرشدکےحکم سےخیرپورتشریف لائے تو"خیرپوری"کہلائے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا خدابخش بن مولانا جان محمد بن مولاناعنایت اللہ بن مولانا حسن علی بن مولانا محمود جیو بن مولانا محمد اسحاق بن مولانا علاؤالدین ۔(علیہم الرحمۃ والرضوان)۔آپ کے بزرگوں میں سے مولانا محمود جیو علیہ الرحمہ کو بخاری زبانی یادتھی،اورصاحبِ کرامت بزر...