ضیائے مشائخِ قادریہ  

شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا حافظ محمد احسان الحق قادری

شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا حافظ محمد احسان الحق قادری، فیصل آباد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  شاہسوار تدریس علامہ ابوالبیان[۱] مولانا حافظ احسان الحق قادری رضوی بن مولانا نصیر احمد علیہ الرحمہ بمقام شمس آباد ضلع کیمبل پور (اب اٹک) اعوان خاندان کے ایک علمی و روحانی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ [۱۔حضرت محدثِ اعظم مولانا محمد سردار احمد رحمہ اللہ نے ایک جلسہ میں آپ کی تقریر سن کر فرمایا کہ ہمارے مولانا ’’ابوالبیان‘‘ ہیں۔] آپ کے داد...