ضیائے مشائخِ قادریہ  

حضرت علامہ مفتی محمد منیر احمد قادری

حضرت علامہ مفتی محمد منیر احمد قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت علامہ مفتی محمد منیر احمد قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (رہنما ا ہلسنت و جماعت و  سینٹرل جیل مسجد کے خطیب) بروز پیر ۱۱ ذوالقعدۃ ۱۴۳۷ہجری بمطابق ۱۵ اگست ۲۰۱۶ء  بلدیہ ٹاؤن حب ریور روڈ پر حادثے میں شہید ہوگئے  ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون...

سید عبد القادر شاہ گدا گیلانی

والد کا نام سیّد عمر بن حاجی محمد ہاشم تھا۔ ابتدائی تعلیم و تربیت اپنے پدر بزرگوار کے زیر سایہ پائی تھی۔ سلسلۂ قادریہ میں بھی انہی کے مرید و خلیفہ تھے۔ ان کے علاوہ سیّد عبداللہ مکّی، سید عبدالرحمٰن، سیّد محمد[1] بن سیّد علاءالدین حسینی ایسے باکمال بزرگوں سے بھی اخذِ فیض کیا تھا۔ علومِ تفسیر و حدیث و فقہ کی سند اپنے خالو مولانا سیّد اسماعیل گیلانی سے حاصل کی تھی۔ طب مولانا شاہ عبدالرسول زنجانی لاہوری سے پڑھی تھی۔ اپنے عہد کے  باکمال عالم و عا...

حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد شریف رضوی ملتان

حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد شریف رضوی ملتان علیہ الرحمۃ شیخ الحدیث مولانا محمد شریف رضوی، ملتان   فاضل جلیل شیخ الحدیث علامہ محمد شریف رضوی ولد جناب محمد حسن ولد مولانا صالح محمد بھکھڑا شریف (میانوالی) میں پیدا ہوئے۔ [۱] [۱۔ آپ کی تاریخ پیدائش کا پتہ نہیں چل سکا، البتہ عمر کے حساب سے تقریباً ۱۹۳۲ء بنتی ہے۔] آپ کے جدِّ امجد مولانا صالح محمد جیّد عالم اور باکرامت ولی تھے۔ زمینداری کے علاوہ علومِ اسلامیہ کی تعلیم میں مصروف رہتے تھے اور طلباء کے...

فقیہ المفخم مفتی اعجاز ولی خاں رضوی بریلوی

فقیہ المفخم مفتی اعجاز ولی خاں رضوی بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مفتی اعجاز ولی خاں رضوی۔لقب: فقیہ المفخم،استاذالعلماء۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: استاذ العلماء فقیہ المفخم مولانا مفتی محمد اعجاز ولی خاں رضوی بن مولانا سردار ولی خاں (متوفی ۶؍ صفر ۱۳۹۵ھ؍ ۱۸؍ فروری۱۹۷۵ء  بمقام پیر جو گوٹھ سندھ) بن مولانا ہادی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں (جد امجد امام احمد رضا خاں قادری بریلوی)۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعا...

حضرت مولانا قاری احمد حسین فیروز پوری

حضرت مولانا قاری احمد حسین فیروز پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا قاری احمد حسین فیروزپوری۔لقب:خطیب اہل سنت،پیکرِ خلوص ومحبت،مجاہدِختمِ نبوت۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت علامہ مولانا قاری احمد حسین فیروز پوری بن جناب عبدالصمد علیہما الرحمہ۔آپ نسباً صدیقی تھے۔(تذکرہ اکابر اہل سنت:39)۔مسجدقصاباں فیروزپور(انڈیا)میں خطیب ہوئے۔پھر1945میں گجرات پاکستان تشریف لائے،لیکن اس کےباوجود’’فیروز پوری‘‘کہاجاتاتھا۔پھرگجرات میں ...

وکیل اہل سنت مفتی علی بخش قاسمی

وکیل اہل سنت مفتی علی بخش قاسمی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت مولانا مفتی علی بخش قاسمی۔کنیت: ابوالمختار۔تخلص:بخش۔لقب:وکیلِ اہل سنت،محسن اہل سنت۔نسبت:قاسمی۔مشرب:قادری۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت مولانا مفتی علی بخش قاسمی بن حاجی امید علی چانڈیو۔آپ کاتعلق بلوچ قوم کےمشہورقبیلہ چانڈیو سےہے۔(انوار علمائے اہل سنت سندھ:492) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1365ھ مطابق 1946ءکوآبائی گوٹھ ’’پیر ترہو‘‘(تحصیل وضلع دادو سن...

حضرت سیّد سروردین قادری لاہوری

علم و عرفان، زہدہ و تقویٰ، ریاضت و مجاہدہ میں مقامِ بلند و کراماتِ ارجمند رکھتے تھے۔ اپنے والدِ ماجد حضرت جان محمد حضوری قدس سرہٗ کے زیرِ سایہ تعلیم و تربیت پائی تھی۔ سلسلۂ قادریہ میں بھی اُنہی کے مرید و خلیفہ تھے۔ تمام عمر ارشاد و ہدایت میں گزاری۔ ایک خلق کثیر آپ کے علمی و روحانی فیوض و برکات سے مستفید ہُوئی۔ آباؤ اجداد کے فیضان کے مظہر تھے۔ آپ کے حلقۂ ارادت میں جو بھی داخل ہوتا جلدی اوجِ طریقت پر پہنچ کر مرتبۂ حضوری پر فائز ہو جاتا تھا۔ ۲۱۔شوال...

حضرت سید عبدالوہاب حضوری

حضرت سید عبدالوہاب حضوری علیہ الرحمۃ اپنے عہد کے مشائخ وصوفیا میں ممتاز الوقت تھے۔ تعلیم و تربیت اپنے والد ماجد سے پائی تھی۔ سلسلہ قادریہ میں بھی انہی کے مرید و خلیفہ تھے۔ علم و فضل، عبادت و ریاضت، زہد و تقویٰ اور درس و تدریس میں مقامِ بلند رکھتے تھے۔ تادمِ زیست لاہور میں ہدایتِ خلق میں مصروف رہے۔ ایک خلقِِِ کثیر نے آپ کے علمی و روحانی فیوض و برکات سے اخذِ فیض کیا۔ آپ کی ذاتِ بابرکت تک یہ فیضا ن جاری رہا کہ جو آپ کے حلقۂ ارادت میں داخل ہوتا وہ جل...

حضرت مولانا بشارت علی خان آفریدی ارمان قادری

حضرت مولانا بشارت علی خان آفریدی ارمان قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا بشارت علی خان آفریدی ارمان قادری بن مولوی امداد حسین خان بن اکبر آباد (انڈیا) میں ۱۹۰۱ء کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت: آپ خود لکھتے ہیں : ’’فارغ التحصیل ہو چکا تھا‘‘۔ (حیات قدسی ) اس سے یقین ہو جاتا ہے ۔کہ آپ فارغ التحصیل عالم تھے لیکن تفصیلات کا علم آپ کی تعلیم یافتہ اولاد کو بھی نہیں ہے۔ آپ کی علمیت شاعری اور حیات قدسی (تصنیف)سے آشکارا ہے ۔ ...