حضرت سید شیخ محمد سعید بن سید محمد المغربی
سید شیخ محمد سعید بن سید محمد المغربی رحمۃ اللہ علیہ صاحبِ فضیلت وجاہ،صاحبِ تقویٰ وورعِ عالمِ باعمل مولانا سید محمد سعید مدینہ منورہ میں علماء وفضلاء کے مرجع اور عوام الناس کے جائے پناہ تھے۔اصحابِ مراتب آپ کی طرف لوٹ کرآتے۔سکون والے شہر مدینہ منورہ میں دلائل الخیرات کی اجازت لینے کے لئے لوگ آپ کے حضور حاضر ہوتے اور عزت وفضیلت پاکر واپس ہوتے۔1324 ھ میں امامِ اہلسنت مولانا احمد رضاخان رحمۃ اللہ علیہ جب آستانیہ عالیہ نبویہ (علی صاحبہا والہ افضل الصل...