ضیائے مشائخِ قادریہ  

شیخ مولانا غلام رسول رضوی

شیخ مولانا غلام رسول رضوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا غلام رسول رضوی۔لقب: شیخ الحدیث،استاذالعلماء،نائبِ محدث اعظم  پاکستان۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے: مولانا غلام رسول رضوی بن  چوہدری نبی بخش علیہ الرحمہ،آپ علاقے کےمعروف زمیندار ہونےکےساتھ ساتھ سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ میں صاحبِ مجاز بھی تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی  ولادت باسعادت 1338ھ،مطابق 1920ء کو قصبہ"سیسنہ" ضلع امرتسر(انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیل علم...

حضرت شیخ سیف الدین عبد الوہاب

حضرت غوث الاعظم﷜ ﷫کے سب سے بڑے فرزند تھے۔ علومِ ظاہری و باطنی اپنے والد ماجد کے زیر سایہ حاصل کیے۔ جامع علوم و فنون تھے۔ تمام علومِ متداولہ میں پوری مہارت اور عبورِ کامل رکھتے تھے۔ پدر بزرگوار کی وفات کے بعد سجادہ نشیں ہوئے۔ مدرسۂ معلّٰی میں وعظ فرمایا کرتے تھے۔ آپ کے علمی و روحانی فیوض و برکات سے ایک خلقِ کثیر بہرہ یاب ہُوئی۔ ایک دفعہ بلا دِ عجم کے سفر سے واپس آئے۔ تمام اقسامِ علوم میں مہارتِ تامہ حاصل تھی۔ اپنے والدِ گرامی سے ان کی موجودگی میں ...

حضرت علامہ مولانا محمد بوستان قادری (برطانیہ)

حضرت علامہ مولانا محمد بوستان قادری (برطانیہ) حضرت مولانا محمد بوستان قادری نے برطانیہ میں دینی ترویج و اشاعت 1962میں حضرت پیر سید معروف حسین شاہ عارف قادری نوشاہی مد ظلہ کی راہنمائی اور معیت میں شروع کی۔ آپ جمعیت تبلیغ الاسلام بریڈفورڈ اور ورلڈ اسلامک مشن کے بانی اراکین میں سے تھے۔بیسویں صدی کی چھٹی اور ساتویں دہائی میں آپ نے حضرت قبلہ پیر سید معروف حسین شاہ صاحب کے ساتھ اہل سنت کی تنظیم سازی اور مساجد کے قیام میں انتھک محنت کی- آپ برمنگھم منتقل...

حضرت امام ابوالحسن ہکاری

حضرت امام ابوالحسن ہکاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ولادت باسعادت: آپ کی ولادت باسعادت ۴۰۹؁ھ ۱۰۱۷؁ء میں بمقام ہکّار (جو موصل کے قریب ایک گاؤں کا نام ہے) اسی گاؤں میں ہوئی۔ اس وقت بغداد میں عباسی خاندان کے پچیسوں خلیفہ القادر بااللہ کی خلافت تھی جو  ۳۸۰؁ھ سے ۴۲۲؁ھ تک تخت پر جلوہ گر رہا۔ یہ خلیفہ بڑا عابد و زاہد فقیہ تھا صاحب تصنیف تھا فضائل صحابہ و تکفیر معتزلہ میں آپ کی کتاب موجود ہے[1]۔ اسم شریف:         آپ ...

مخدوم اہل سنت مولانا سید زاہد علی قادری رضوی علیہ الرحمۃ

خطیب جامع مسجد بغدادی گلبرگ فیصل آباد (پاکستان) ولادت حضرت مولانا علامہ ابو الفیض سید زاہد علی شاہ قادری رضوی بن سید شاہد علی ۱۳۵۳ھ؍۱۹۳۴ء میں پیلی بھیت (یوپی انڈیا) کے محلہ کھکرا میں سادات کے ایک علمی وروحانی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ مولانا سید زاہد علی کے جد امجد مولانا حافظ سید شوکت علی پیلی بھیت کی مشہور شخصیت تھے۔ مرکزی جامع مسجد کی خطابت وامامت کے علاوہ ایک دینی مدرسہ بھی قائم کیا ہوا تھا۔ جہاں کثیر تعداد میں طلبہ اکتسا...