حضرت سید ابو تراب المعروف شاہ گدا حسینی
سید ابو تراب المعروف شاہ گدا حسینی قادری شطاری لاھوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ حسینی سید تھے۔ شیراز کے رہنے والے تھے۔ طلب خداوندی کے شوق نے آپ کو شیراز سے ہندوستان پہنچایا۔ گجرات آئے۔ اور شیخ وجیہ الدین گجراتی کی خدمت میں پہنچے۔ مرید ہوئے اور تکمیل کو پہنچے۔ مرشد کی وفات کے بعد لاہور آئے اور مستقل سکونت اختیار کرلی۔ آپ کی آبائی نسبت حضرت جعفر صادق سے ان واسطوں سے ملتی ہے۔ سید ابوتراب۔ بن نجیب الدین بن سید شمس الدین بن اسد الدین بن زین الدی...