قائدینِ تحریکِ پاکستان  

مفتی اعظم پاکستان علامہ ابوالبرکات سید احمد قادری

مفتی اعظم پاکستان علامہ ابوالبرکات سید احمد قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سید احمد۔کنیت: ابوالبرکات۔ لقب: مفتیِ اعظم پاکستان۔سلسلہ نسب:ابوالبرکات سید احمد قادری بن سید دیدارعلی شاہ بن سید نجف علی شاہ۔آپ کے جد ِاعلیٰ سید خلیل شاہ علیہ الرحمہ" مشہد مقدس " سے ہندوستان تشریف لائے اور"ریاست الور" میں قیام پذیر ہوئے ۔آپ کا سلسلہ نسب حضرت امام موسیٰ رضا رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتاہے ۔ تاریخِ ولادت: آپ 1319ھ بمطابق  1901ء کو بمقام ...

فرید العصر حضرت مولانا فرید الدین

فرید العصر  حضرت مولانا فرید الدین رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت مولانا فریدالدین ﷫۔لقب:فرید العصر۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا فریدالدین  بن حضرت علامہ مولانا احمد الدین بن مولانا امیر حمزہ   علیہم الرحمہ۔مولانا فرید الدین کے والد حضرت مولانا احمد الدین ﷫اپنے وقت کے جید عالمِ دین اور خدا رسیدہ بزرگ اور سیدنا پیر مہر علی شاہ ﷫کے شاگرد رشید تھے۔مناظرۂ لاہور میں بھی  ساتھ تھے۔ان کے عم بزرگوار مولانا محمد ش...

حضرت مولانا مفتی محمد خلیل خاں برکاتی

حضرت مولانا مفتی محمد خلیل خاں برکاتی رحمۃا للہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مفتی محمد خلیل خان برکاتی ۔لقب: خلیل العلماء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:استاذالعلماء حضرت علامہ مولانا مفتی  محمد خلیل خان قادری برکاتی بن عبدالجلیل خاں بن اسماعیل خاں لودھی۔آپ کاخاندانی تعلق ’’لودھی پٹھان‘‘ سے ہے۔آباؤاجداد کا زیادہ رجحان فوجی ملازمت کی طرف تھا۔ علاوہ ازیں زمینداری کا پیشہ بھی اختیار کیا جاتا تھا، جبکہ آپ کے نانا مولانا عبدالرحمٰن خان...

غزالیِ زماں رازی دوراں سید احمد سعید شاہ کاظمی رحمۃ اللہ علیہ

غزالیِ زماں رازی دوراں سید احمد سعید شاہ کاظمی رحمۃا للہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: سید احمد سعید شاہ کاظمی۔کنیت: ابوالنجم۔لقب: غزالیِ زماں،رازی دوراں،امام اہل سنت۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: غزالیِ زماں  سید احمد سعید شاہ کاظمی بن حضرت سید مختار احمد  کاظمی بن حافظ سید یوسف علی شاہ چشتی قادری بن مولانا سید وصی نقشبندی مجددی قادری بن محمد مولانا سید شاہ صبغت اللہ نقشبندی مجددی چشتی صابری بن مولانا سید شاہ سیف اللہ چشتی قادری بن مولانا سید میر...

مولانا مفتی ظفر علی نعمانی

مولانا مفتی ظفر علی نعمانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:  مولانا مفتی ظفر علی نعمانی۔لقب:سید نا امام اعظم ابو حنیفہ سے محبت و نسبت کے سبب ’’نعمانی‘‘اپنے نام کے ساتھ لکھتے تھے جو کہ نام کا حصہ بن گیا۔ والد کااسم گرامی: مولانا محمد ادریس علیہ الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 15/نومبر 1917ء،مطابق ماہ صفر/1336ھ،کو’’سید پور‘‘ضلع بلیا،یو پی انڈیا میں ہوئی۔(روشن دریچے:201) تحصیل ِعلم...

شیخ الاسلام والمسلمین حضرت خواجہ محمدقمرالدین سیالوی چشتی نظامی

شیخ الاسلام والمسلمین حضرت خواجہ محمدقمرالدین سیالوی چشتی نظامی رحمۃ اللہ علیہ  نام ونسب: اسمِ گرامی:خواجہ محمدقمرالدین سیالوی۔لقب:شیخ الاسلام والمسلمین۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے: شیخ الاسلام والمسلمین حضرت مولانا خواجہ قمر الدین سیالوی،بن قدوۃ السالکین خواجہ محمد ضیاء الدین سیالوی ،بن عارف کبیر خواجہ محمد الدین سیالوی،بن شیخ المشائخ خواجہ محمدشمس الدین سیالوی۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادتِ باسعادت15،جمادی الاول،1324ھ،بمطابق1905ء،کوقدوۃ...

مفتی پیر محمد قاسم مشوری

فقیہِ اعظم علامہ مفتی پیر محمد قاسم مشوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا مفتی محمد قاسم مشوری علیہ الرحمۃ۔ لقب:فقیہِ اعظم سندھ۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت خواجہ محمد قاسم مشوری بن حاجی محمد عثمان بن نہال خان بن اللہ بخش بن یار محمد بن پیارو خان بن شاہ محمد مشوری  (علیہم الرحمۃ)۔ آپ کا خاندانی تعلّق: ’’ رندبلوچ‘‘ کی شاخ ’’مشوری‘‘سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروز پیر،12؍...

علامہ عبد المصطفی اعظمی

شیخ الحدیث حضرت علامہ عبد المصطفیٰ اعظمی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: علامہ عبدالمصطفیٰ۔لقب:اعظمی۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: محمد عبدالمصطفیٰ بن شیخ حافظ عبدالرحیم بن شیخ حاجی عبدالوہاب بن شیخ چمن بن شیخ نور محمد بن شیخ مٹھوبابارحمہم اللہ تعالٰی۔والدۂ ماجدہ کا نام حلیمہ بی بی تھا۔ تاریخِ ولادت: شیخ الحدیث حضرت علامہ عبد المصطفیٰ اعظمی علیہ الرحمۃ ہندوستان کے ضلع اعظم گڑھ کے گنجان آباد قصبہ گھوسی میں ماہِ ذیقعد1333ھ میں شیخ حافظ عبدالرح...

مفتی احمد یار خان نعیمی

مفسرِقرآن مفتی احمد یارخان نعیمی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی احمد یارخان۔لقب:حکیم الامت۔تخلص:سالک۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا مفتی احمد یار خان بن مولانا محمد یار خان بد ایونی بن مولانا منور خان علیہم الرحمۃ۔ تاریخِ ولادت: 4؍جمادی الاوّل،1324ھ،بمطابق جون 1906ء بروز جمعرات بوقتِ فجر’’قصبہ اوجھیانی‘‘ ضلع بدایوں (انڈیا)کے ایک دین دار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد...

مفتی اعظم حضرت شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی

مفتی اعظم حضرت شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی: شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی۔کنیت:ابو مسعود۔لقب:مفتیِ اعظم۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: مفتی اعظم حضرت شاہ محمد مظہراللہ دہلوی بن مولانا محمد سعید بن مولانا مفتی محمد مسعودعلیہم الرحمہ۔سلسلہ نسب  سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ تک منتہی ہوتا ہے۔آپ کاتعلق مغلیہ دور حکومت میں عہدۂ وزارت پر فائز جناب سالار بخش بزرگ سےہے۔یہ خاندان علم وفضل میں صاحبِ کمال تھا،لیکن اس خاندان کوجوعظمت و...