قائدینِ تحریکِ پاکستان  

مولانامفتی سید کفایت علی کافی شہید

مولانامفتی   سید کفایت علی کافی شہید رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا مفتی سید کفایت علی کافیؔ۔تلخص:کافی۔لقب: مجاہد جنگ آزادی،بطل حریت،شہید اسلام،عاشقِ خیر الانام۔آپ کا نسبی تعلق ’’نگینہ،ضلع بجنور،یو پی انڈیا‘‘کے معزز خاندان سادات سے ہے۔ مولد ومسکن: آپ کی پیدائش آپ کی ابتدائی زندگی سے متعلق معلومات بہت کم ہے ،آپ ضلع بجنور (یوپی) کے سادات گھرانے میں پیدا ہوئے اور مراد آباد کو اپنا مسکن بنالیا تھا۔ ...

شائستہ گل قادری

مفتی اعظم سرحد حضرت مولانا شائستہ گل قادری رحمۃ اللہ  تعالٰی علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا شائستہ گل قادری۔لقب: مفتی اعظم سرحد،شیخ العلماء،فاتحِ سرحد،مجاہدتحریکِ پاکستان،مؤید اہل سنت،مہلک اہل بدعت۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: مولانا مفتی شائستہ گل قادری بن مولانا محمد علی بن ملک العلما مولانا عمر دراز علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ کے والدِ ماجد اور جدِّ امجد علمائے ربانیین میں سے تھے۔خاندانی تعلق افغان قبیلہ ’’یوسف زئی‘‘ پٹھا...

مولانا سید عبدالسلام قادری باندوی

مولاناسید عبدالسلام قادری باندوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا سید عبدالسلام باندوی۔لقب: ناصرا لاسلام،قائد تحریک پاکستان۔والد کااسم گرامی: پیر طریقت حضرت مولانا سید امانت علی شاہ قادری﷫۔آپ کا تعلق اولیاء اللہ اور علمی گھرانہ سے ہے ۔ آپ کا خاندان حضرت سیدنا امام علی رضا﷜کی اولاد سے ہے ۔ آپ کا خاندان مشہد منور سے اوچ شریف (بہاولپور ) آیا ( وہاں بھی خاندانی بزرگ مدفون ہیں ) وہاں سے بعض سادات شاہ پور (یوپی، انڈیا ) آئے اور مولانا صا...

مولانا شاہ محمدرضاخان بریلوی

مولانا شاہ محمدرضاخان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ (برادروتلمیذِ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ ( نام ونسب: محمد رضا خان بن نقی علی خان، بن رضا علی خان، بن کاظم علی خان،  علیہم الرحمہ۔ ولادت:  آپ مولانا نقی علی خاں علیہ الرحمۃ  کے سب سے چھوٹے فرزندِارجمند تھے۔ تعلیم وتربیت: اِبتدائی تعلیم گھر پر ہی ہوئی۔ کم سِنی کے عالم میں والدِ ماجد داغِ مفارقت دے گئے اور آپ فیض وکرمِ پدری سے محروم، حالتِیتیمی میں پروان چڑھے۔لیکن مشفق بھائی کی بہترین ت...

علامہ عبد الغفور ہزاروی

شیخ القرآن ابو الحقائق حضرت علامہ مولاناعبدالغفور ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:عبدالغفور۔کنیت:ابوالحقائق۔لقب:شیخ القرآن ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:شیخ القرآن علامہ عبد الغفور ہزاروی بن مولانا عبد الحمید بن مولانا محمد عالم بن فقیر غلام محمدعلیہم الرحمہ۔آپ کا سلسلسہ نسب والد کی طرف سےحضرت محمد بن حنفیہ کے ذریعے حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ،اور والدہ ماجدہ کی طرف سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ملتاہے۔آپ کانام اخوند عبدالغفور...

حضرت مولانا شاہ علی حسین اشرفی کچھوچھوی

شیخ المشائخ شبیہِ غوث الاعظم مولانا سید شاہ ابواحمد محمد علی حسین اشرفی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم ِ گرامی شاہ محمد علی حسین ،کنیت ابو احمد ،خاندانی خطاب اشرفی میاں ۔ تاریخِ ولادت: 22/ ربیع الثانی 1266ھ بروز  پیر  ،بوقت صبح صادق   پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: حضرت مولانا گل محمد خلیل آبادی علیہ الرحمۃ نےبسم اللہ خوانی کی رسم ادا کرائی، مولانا  امانت علی کچھوچھوی، مولانا سلامت علی گور کھپوری اور مولانا قلندر بخش کچھو...

حضرت مولانا شاہ سید محمد کچھوچھوی

حضرت مولانا شاہ سید محمد کچھوچھوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی:  محدثِ اعظم  کا اسم ِ گرامی سید محمد  اور آپ کے والد ماجد کا نام حکیم نذر اشرف تھا۔(رحمۃ اللہ علیہما) تاریخ ومقامِ ولادت: محدثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 15 ذو القعدہ 1311 ھ  کو جائس، ضلع رائے، بریلی میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:محدث ِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی ، والدِ ماجد کے بعد جب مختلف اساتذہ سے علوم وفنون حاصل کرتے کرتے ...

حضرت مولانا الحاج حافظ عبدالعزیز مبارک پوری

استاذ العلماء جلالۃ  العلم حافظِ ملت حضرت علامہ مولاناشاہ عبد العزیز محدث  مبارک پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:نام عبد العزیزاورلقب حافظِ ملت ہےآپکے دادا مولانا عبد الرحیم نے دہلی کےمشہورمحدث شاہ عبد العزیز کی  نسبت سے آپ کا نام عبد العزیز رکھا تاکہ میرایہ بچہ بھی عالم دین بنے۔ سلسلۂ نسب :عبدالعزیز بن حافظ غلام نور بن مولانا عبدالرحیم(رحمہم اللہ تعالیٰ) تاریخ ِولادت:آپ۱۳۱۲ھ بمطابق۱۸۹۴ء قَصْبہ بھوج پور(ضلع مراد آباد، یوپی ...

مولانا شاہ احمد مختار میرٹھی

خلیفۂ امام احمدرضا،مبلغِ اسلام شاہ احمد مختار صدّیقی میرٹھی علیہ الرحمۃ نام ونسب:        احمد مختار صدّیقی بن شاہ عبد الحکیم جؔوش و حکیمؔ بن شیخ پیر بخش بن شیخ غلام احمد ۔(الیٰ آخرہ )رحمۃ اللہ تعالٰی  علیھم۔ والدِ ماجدنے ’’احمد مختار‘‘ اور دادی صاحبہ نے ’’امام الدین‘‘ نام رکھا۔ ولادت:          بروز پیر، ۷؍محرّم الحرام ۱۲...

فقیہ المفخم مفتی اعجاز ولی خاں رضوی بریلوی

فقیہ المفخم مفتی اعجاز ولی خاں رضوی بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مفتی اعجاز ولی خاں رضوی۔لقب: فقیہ المفخم،استاذالعلماء۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: استاذ العلماء فقیہ المفخم مولانا مفتی محمد اعجاز ولی خاں رضوی بن مولانا سردار ولی خاں (متوفی ۶؍ صفر ۱۳۹۵ھ؍ ۱۸؍ فروری۱۹۷۵ء  بمقام پیر جو گوٹھ سندھ) بن مولانا ہادی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں (جد امجد امام احمد رضا خاں قادری بریلوی)۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعا...