حضرت پیر محمد حسن جان سرہندی مجددی علیہ الرحمۃ
حضرت پیر محمد حسن جان سرہندی مجددی علیہ الرحمۃ بقیۃ السلف حجۃ الخلف حضرت مولانا خواجہ محمد حسن جان فاروقی مجددی ابن حضرت خواجہ عبد الرحمن قدس سرہ(م ۱۳۱۵ھ؍۱۸۹۷ئ) ابن حضرت شیخ عبد القیوم سر ہندی قدس سرہ (۱۲۷۲ھ؍۱۸۵۵ئ) ۶؍شوال،۶؍اپریل(۱۲۷۸ھ؍۱۸۶۲ئ) کو قندھار میں پیدا ہوئے[1]آپ کا سلسلۂ نس حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی قدس سرہ تک پہنچتا ہے۔آپ کے والد ماجد حالات کی پراگندگی اور طوائف الملوکی کے س...