/ Thursday, 25 April,2024

ابراہیم رضا خاں، جیلانی میاں، علامہ مولانا

ابراہیم رضا خاں، جیلانی میاں، علامہ مولانا، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی محمد ابراہیم تھا اور جیلانی میاں کےنام سے معروف ہوئے۔ آپ حجۃ الاسلام کے فرزندِ اکبر تھے۔اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا فاضل بریلوی کے پوتے تھے ۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخ ومقامِ ولادت: جیلانی میاں کی ولادت 1325 ھ بریلی ،انڈیا میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نے تمام علومِ نقلیہ وعقلیہ کی تکمیل مدرسہ اہل سنت منظر الاسلام بریلی میں کی۔ بیعت وخلافت: جیلانی میاں نے اپنے دادا جان اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنت احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے دستِ حق پرست پر بیعت کی اورخلافت واجازت سے سرفراز ہوئے۔ سیرت وخصائص:  مفسرِاعظم ہند حضرت علامہ محمد ابراہیم رضا خاں عرف جیلانی میاں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ محسن اہلسنت ، علم وعمل کے پیکر،عوام و خواص کے مرجع اور مظہرِاعلیٰ حضرت اور حجۃ الاسلام تھے۔وال۔۔۔

مزید

برہان الحق جبل پوری، مولانا محمد مفتی

 برہان الحق جبل پوری، مولانا محمد مفتی  نام و نسب: اسم گرامی: خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا مفتی برہان الحق جبل پوری﷫۔لقب: برہانِ ملت،برہان الدین، برہان السنت،خلیفۂ اعلیٰ حضرت،ممدوحِ اعلیٰ حضرت،مظہرِ شریعت۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت علامہ مولانا مفتی برہان الحق جبل پوری بن عید الاسلام حضرت علامہ مولانا شاہ عبد السلام جبل پوری بن مولانا شاہ محمد عبد الکریم قادری نقشبندی بن مولانا شاہ محمد عبدالرحمن بن مولانا شاہ محمد عبدالرحیم بن مولانا شاہ محمد عبد اللہ بن مولانا شاہ محمد فتح بن مولانا شاہ محمد ناصر بن مولانا شاہ محمد عبدالوہاب صدیقی طائفی۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ﷫ کا خاندانی تعلق حضرت سیدنا صدیق اکبر﷜ سےہے۔نویں پشت میں آپ کے جد اعلیٰ حضرت شاہ عبدالوہاب صدیقی﷫سلطنتِ آصفیہ کے دورِ حکومت میں نواب صلابت جنگ بہادر کے ساتھ طائف سے ہندوستان تشریف لائے،اور حیدر آباد دکن میں سکونت اختیار کی۔۔۔

مزید

پیر عبد الرحمن بھرچونڈی

پیر عبد الرحمن بھرچونڈوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: عبدالرحمن۔لقب:مجاہد اسلام ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:پیر عبدالرحمٰن بن پیر حافظ محمد عبداللہ  بن قاضی خدابخش بن میاں ملوک۔(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت با سعادت 1310 ھ  ،1892ءمیں  "خانقاہِ قادریہ" بھر چونڈی شریف ،ضلع سکھر کی روح پر ورفضا میں ہوئی۔ تحصیل ِعلم:قرآنِ مجید پڑھنے کے بعد سراج العلماء مولانا سراج احمد خانپوری قدس سرہ سے نحو اور فقہ  کی کتابیں پڑھیں اور بقیہ تعلیم مولانا عبد الکریم ساکن میانوالی سے مکمل کی ۔ چونکہ آپ کو بچپن ہی سے ایسا ماحول میسر تھا جو شریعت و معرفت اورذکروفکرکی برکات سےمعمورتھا اور پھر ولی کامل والدِ ماجدکی کیمیاءاثرصحبت سےآپ پوری طرح مستفیض ہوئےتھے۔ اس لئے آپ کے کمالات و درجات کا اندزہ لگانا نظر ظاہر ین کے بس کی بات نہیں ہے ۔ بیعت وخلافت: اپنے والد گرامی حافظ محمد عبد ا۔۔۔

مزید

نعیم الدین مرادآبادی،صدرالافاضل، علامہ سیّد محمد

نعیم الدین مرادآبادی،صدرالافاضل ، علامہ سید، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  نام ونسب:آپ کا نام سید نعیم الدین بن معین الدین بن امین الدینبن کریم الدین ہے۔(رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت:آپ کی ولادت  بروزپیر،21 صفر المظفر 1300ھ بمطابق جنوری 1883ء مراد آباد (یو.پی)  میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: صدر الافاضل علیہ رحمۃ اللہ علیہ  جب چار سال کے ہوئے تو آپ کے والد گرامی نے "" بسم اللہ خوانی "" کی پاکیزہ رسم ادا فرمائی۔ ناظرہ قرآنِ پاک  ختم کرنے کے بعد آٹھ سال کی عمر میں حفظِ قرآن کی تکمیل کی۔ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل فرمائی ، متوسطات تک علوم درسیہ کی تکمیل حضرت مولانا حکیم فضل احمد صاحب سے کی، اس کے بعدبقیہ علوم کی تحصیل وتکمیل حضرت علامہ مولانا سید محمد گل صاحب کابلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے کی۔ بیعت وخلافت:آپ  اپنے ہی استاذ گرامی حضرت مولانا سید محم۔۔۔

مزید

مفسرقرآن علامہ سید شاہ ابوالحسنات احمد قادری اشرفی لاہوری علیہ الرحمۃ

مفسرقرآن علامہ سید شاہ ابوالحسنات احمد قادری اشرفی لاہوری علیہ الرحمۃ حضرت علامہ مولانا سید محمد احمد قادری ابن امام المحدثین مولانا سیددیدار علی شاہ قدس سرہما1314ھ؍1896ء میں محلہ نواب پورہ،الور میں پیدا ہوئے[1] حافظ عبد الحکیم اور حافظ عبد الغفور سے کلام پاک حفظ کیا،اسی دوران مرزا مبارک بیگ سے اردو اور فارسی کی ابتدائی تعلیم شروع کی اور جگت استاذ قاری قادر بخش سے تجوید کی مشق کی،گیارہ بارہ سال کی عمر میں حفظ کلام پاک کے ساتھ ساتھ اردو انشاء پر دازی اور فارسی میں کسی قدر مہارت حاصل کرلی،پھر تمام علوم و فنون کی تعلیم والد ماجد سے حاصل کی۔  اسی اثناء میں مشین سازی،رنگائی،کارپینٹری،گھڑی سازی،خیاطی اور ٹیلیفون کا کام سیکھ لیا،مرادآباد میں حکیم نواب حامی الدین سے علم طب حاصل کیا[2] حضرت صدر الافاضل مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی اور اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا بریلوی کے فیو۔۔۔

مزید

مفتی اعظم پاکستان مفتی صاحبداد خان جمالی

مفتی اعظم پاکستان مفتی صاحبداد خان جمالی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:علامہ مفتی محمد صاحبداد خان۔لقب:مفتیِ اعظم پاکستان۔ والد کااسمِ گرامی: خمیسو خان جمالی مرحوم۔جمالی بلوچ قبیلے سےتعلق کی وجہ سے "جمالی "کہلاتے ہیں۔ تاریخِ ولادت :1316ھ،مطابق 1898ء کو" گوٹھ لونی"(ضلع سبی،بلوچستان)میں پیدا ہوئے ۔ آپ کا آبائی وطن جھوک سید قاسم شاہ (تحصیل بھاگ، ڈویژن قلات، بلوچستان)تھا ۔جہاں آپ کی کافی بارانی زمینیں بھی تھیں۔ تحصیلِ علم: ابتداء میں آپ نے قرآن حکیم ایک مشہور اہل اللہ خواجہ سید محمد شاہ علیہ الرحمۃ کے پاس بمقام انجن شیڈ سبی میں پڑھا۔ تین جماعتیں اردو "برنس اسکول" سبی سے پاس  کی۔ عربی و فارسی کی ابتدائی تعلیم حضرت مولانا محمد یوسف علیہ الرحمۃ(متوطن تحصیل بھاگ ، ریاست قلات)سے حاصل کی۔ چنانچہ 1326ھ تا 1330ھ  وہیں پڑھتے رہے ۔اس کے بعد سندھ کے مختلف دینی مدارس میں  مروج۔۔۔

مزید

حضرت پیر سید محمدحسین شاہ علی پوری

حضرت پیر سید محمدحسین شاہ علی پوری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: پیر سید محمد حسین شاہ علی پوری۔لقب: سراج الملت،محسن الامت۔  سلسلہ ٔنسب اسطرح ہے: حضرت پیر سید محمد حسین بن پیرسیدجماعت علی شاہ بن سید کریم علی شاہ بن سید منور علی شاہ بن سید محمد حنیف بن سید محمد عابد بن سید امان اللہ بن سید عبدالرحیم بن سید میر محمد بن سید علی۔الیٰ آخرہ ۔آپ’’نجیب الطرفین سید‘‘اور ساداتِ شیراز سے آپ کاتعلق ہے۔آپ کاسلسلہ نسب 39واسطوں سے امیرالمؤمنین حضرت مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم تک پہنچتاہے۔(رحمۃ اللہ علیہم  اجمعین)۔(تاریخ مشائخِ نقشبند:526) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1295ھ مطابق 1878ء کو امیرِ ملت حضرت پیر حافظ جماعت علی شاہ محدث علی پوری قدس سرہ کےگھر ، علی پور سیداں ضلع سیالکوٹ میں،بوقتِ صبح صادق،ساعتِ سعید میں ہوئی۔حضرت امیر ملّت قدس سرہ نے آ۔۔۔

مزید

حضرت سیدنور الحسن شاہ بخاری

حضرت سیدنور الحسن شاہ بخاری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت سید نورالحسن۔لقب: سراج السالکین،عمدۃ العارفین۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:عارف کامل حضرت سید نور الحسن شاہ  بن حضرت سید غلام علی  شاہ بن حضرت سید حیات شاہ۔علیہم الرحمہ۔آپ کا سلسلۂ نسب حضرت امام حسین ﷜ تک پہنچتا ہے۔آپ کے آباؤ  اجداد با کمال بزرگ تھے۔(تذکرہ اکابر اہل سنت:551) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 27/جمادی الاول 1306ھ مطابق 30/جنوری 1889ء بروز بدھ،بوقتِ شب ’’ کیلیانوالہ شریف‘‘ ضلع گوجرانولہ پنجاب پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ کی طبع سلیم میں ابتداء ہی سے تقویٰ و طہارت اور نیکی کے جذبات بدرجۂ  اتم موجود تھے۔ظاہری تعلیم کے لئے آپ پہلے احمدنگر اور پھرقصبہ رسول نگر کے اسکول میں داخل ہوئے اور پرائمری پاس کر کے اسکول چھوڑد یا، کچھ عرصہ بعد کیلیا نوالہ شریف کے خوشن۔۔۔

مزید

حضرت مولانا ابو النور محمد بشیر کوٹلی لوہاراں

۔۔۔

مزید

حضرت مولانا پیر سید ایثار علی سجادہ نشین بدایو

حضرت مولانا پیر سید ایثار علی سجادہ نشین بدایو۔۔۔

مزید