حضرت شیخ صدرالدین عارف سہروردی
حضرت شیخ صدرالدین عارف سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:آپ کا نام صدر الدین، لقب عارف،کنیت ابو الغانم تھا اور آپ شیخ الاسلام بہاؤ الدین زکریاملتانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے صاحبزادے تھے۔ بیعت وخلافت: آپ نے اپنے والد کے دستِ حق پرست بیعت کی اور والد نے آپ کو خلافت بھی عطا فرمائی۔ سیرت خصائص:حضرت صدر الدین عارف سہروردی علیہ الرحمہ بچپن ہی سے اخلاقِ حمیدہ اوصافِ جملیہ کے حامل تھے ۔آپ نے اپنے والد کے زیرِ سایہ تربیت و نشونما پ...