ضیائے مشائخِ سہروردیہ  

میاں شرف الدین سہروردی

میاں شرف الدین سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ میاں معز الدین سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبز ادے تھے نیز حافظ کلام پاک بھی تھے، مزار اندرون چار دیواری واقع ہے،مسند سجادگی پر ساٹھ سال کی طویل مدت تک متمکن رہے، تاریخ وفات ۱۵ ربیع الاول ۱۲۷۰ھ بمطابق ۱۸۵۳ء ہے (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)...

میاں معز الدین سہروردی

میاں معز الدین سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ میاں محمود سہروردی کے صاحبزادے اور خلیفہ تھے،قرآن پاک کے حافظ تھے،مزار اند رون چار دیو اری واقع ہے،۲۵ سال مسند سجادہ گی پر فائز رہے،تاریخ وفات ۱۲۱۷ھ بمطابق ۱۸۰۲ء ہے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)...

میاں محمود سہروردی

میاں محمود سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ میاں محمد صالح رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے اور خلیفہ تھے، حافظ قرآن تھے، مزار اندرون چار دیواری ہے، تاریخ وفات ۱۱۸۲ھ بمطابق ۱۷۶۸ء ہے،آپ ۴۲ سال سجادہ نشین رہے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)...

میاں محمد صالح سہروردی

میاں محمد صالح سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           حضرت میاں وڈا سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے بھائی میاں خیر محمد سہروردی کے صاحبزادے تھے،آپ کی وفات کے بعد سجادہ نشین اور متولی درگاہ مقرر  ہوئے، مزار اندرون چار دیواری واقع ہے،حافظ قرآن تھے، ۵۵ سال درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا، تاریخ وفات ۱۱۴۰ھ بمطابق ۱۷۲۷ء ہے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)...

شاہ عبد الرزاق مکی سہروردی لاہوری

شاہ عبد الرزاق مکی سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           سبز واری سادات میں سے تھے۔غز نی سے پشاور آئے، وہاں سے دہلی پہنچے اور شاہی فوج میں بھرتی ہوئے ،پھر لاہور تشریف لائے اور یہاں ہی کے ہو رہے،آپ نے حضرت میراں محمد شاہ موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ سے بیعت کی تھی اور ان کے ممتاز خلفا ء میں  شامل ہوئے تھے،آپ نے اپنے پیرو مرشد کی بہت خدمت کی اور انہیں کی خدمت میں زندگی کا بیشتر حصہ بسر کیا،ک...

شیخ جان محمد سہروردی لاہور

شیخ جان  محمد  سہروردی  لاہور رحمۃ اللہ علیہ تمام کتب  ہائے  تواریخ  آُ کے ابتدائی  حالات کے  بارہ میں  خاموش ہیں ۔آپ حضرت حافظ  شیخ  محمد  اسماعیل  المعروف   میاں  وڈ  سہروردی  لاہوری رحمۃ اللہ علیہ کے ممتازخلفاء میں سے تھے۔دور دراز  سے لوگ  آکر  آپ کے فیوض  سے بہرہ مند  ہوتے تھے۔آپ مستجاب  الد عوات بھی تھے  اور لوگ  ...

شاہ کمال سہروردی لاہوری

شاہ کمال سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ بقول مصنف،تاریخ لاہور،آپ سا دات حسینی سے تعلق رکھتے تھے اور سہرور دیہ خاندان میں صاحب کرامات بزرگ تھے،مولانا نور احمد خان فریدی اپنے ایک مضمون،شاہ کمال کا شمیری آسمان سہروردیہ کا ایک تا بند ہ ستا رہ، میں لکھتے ہیں کہ آپ ککرا بیگ سہرور دی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید تھے، وہ شاہ شرف رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ شاہ معروف رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ شیخ جعفر الدین رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ شیخ فہیم الدین رحمتہ اللہ علیہ کے،و...

سید محمود بخاری سہروردی لاہوری المعروف شاہ نورنگ جھولا

سید محمود بخاری سہروردی لاہوری المعروف شاہ نورنگ جھولا  رحمتہ اللہ علیہ           آپ کا سلسلہ نسب حضرت سید جلال الدین بخاری مخدوم جہانیاں جہاں گشت سہروردی رحمتہ اللہ علیہ سےملتا ہے،والد ماجد کا اسم گرامی سید شاہ محمد سہروردی رحمتہ اللہ علیہ اور دادا کا سید عثمان لاہوری لمعروف شاہ جھولا بخاری رحمتہ اللہ علیہ تھا جن کا مزار اقدس قلعہ اکبری میں تہہ خانہ میں ہے، حضرت گھوڑے شاہ رحمتہ اللہ علیہ آپ کے ...

سید بہاء الدین سہروردی لاہوری

سید بہاء الدین سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے فرزند اور حضرت شاہ صفی الدین رحمتہ اللہ علیہ کے چھو ٹے بھائی تھے، بڑے متقی اور بزرگ تھے، آپ کی والدہ بھی بہت کامل تھیں، گیلانی سادات سے تعلق رکھتی تھیں اور حضرت سید عبد القادر ثالث قادری رحمتہ اللہ علیہ کی صاحبز ادی تھیں جو، بی بی وڈی،کے نام سے موسوم تھیں، سید عبد القادر ثالث رحمتہ اللہ علیہ، حضرت...