/ Friday, 19 April,2024

حافظ رحمت اللہ سہروردی

حافظ رحمت اللہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ حافظ جان محمد سہروردی کے فرزند ارجمند تھے،آپ کا درس بھی خانقاہ میں بد ستور جاری رہا، مغلیہ سلطنت کے زوال اور احمد شاہ ابدالی کے حملوں کے سبب مغلپو رہ سے اند رون شہر منتقل ہوگئے اور شہر میں درس شروع کردیا، کو چہ حافظ رحمت اللہ نزد چوہٹہ مفتی باقر خرادی محلہ آپ کے نام آج تک مشہور و معروف ہے،آپ کی قبر اندرون چار دیواری یعنی احاطہ حضرت قاری سے باہر ہے،حافظ محمد بخش صحاف آپ کے فرزند تھے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔

مزید

v

حافظ جان محمد سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           حضرت حامد قاری سہروردی رحمتہ اللہ علیہ چونکہ لاولد تھے اس لیئے ان کی وفات کے بعد ان کے خلیفہ اور مرید حافظ محمد سہروردی اعلیٰ اور امام مسجد مقرر ہوئے،ان کو خانقاہ کی تولیت عہد خان بہادر نواب زکریا خان ناظم لاہور میں ملی۔           آپ محمد شاہ روشن اختر اور عالمگیر ثانی کے  زمانہ میں لاہور کے  ایک نہایت عالم اور فاضل بزرگ تھے،بقول مصنف،تحقیقات چشتی،آپ نواب زکریا خاں کے اتالیق تھے، آپ کا شاگرد نواب یحییٰ خان آپ کا بہت معتقد تھا،آپ کا مزار اندرون چار دیواری واقع ہے،نزدیک ہی دن کا درخت ہے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔

مزید

حافظ جان محمد سہروردی

حافظ جان محمد سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           حضرت حامد قاری سہروردی رحمتہ اللہ علیہ چونکہ لاولد تھے اس لیئے ان کی وفات کے بعد ان کے خلیفہ اور مرید حافظ محمد سہروردی اعلیٰ اور امام مسجد مقرر ہوئے،ان کو خانقاہ کی تولیت عہد خان بہادر نواب زکریا خان ناظم لاہور میں ملی۔           آپ محمد شاہ روشن اختر اور عالمگیر ثانی کے  زمانہ میں لاہور کے  ایک نہایت عالم اور فاضل بزرگ تھے،بقول مصنف،تحقیقات چشتی،آپ نواب زکریا خاں کے اتالیق تھے، آپ کا شاگرد نواب یحییٰ خان آپ کا بہت معتقد تھا،آپ کا مزار اندرون چار دیواری واقع ہے،نزدیک ہی دن کا درخت ہے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔

مزید

شیخ حامد قاری سہروردی لاہوری

شیخ حامد قاری سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ کے والد کا نام شیخ حسن عالم تھا،قرات قرآن پاک میں بہت نام پیدا کیا، زہد و ورع میں بھی آپ کا کوئی ثانی نہ تھا،ولادت آپ کی ۱۰۷۱ھ بمطابق ۱۶۶۰ء عہد محمد شاہ میں ہوئی اور محلہ نور میں مقیم تھے۔           بیعت آپ نے مولوی تیمور لاہوری رحمتہ اللہ علیہ سے کی تھی،ان کا شجرہ مرشدی اس طرح ہے مولوی تیمور لاہوری مرید شیخ عبدالکریم مرید مخدوم طیب مرید مخدوم برہان مرید مخدوم برہان مرید مخدوم چنن مرید شیخ سیلون مرید حسان الدین متقی مرید شیخ صد ر الدین مرید شیخ بہاء الدین زکریا ملتانی مرید شیخ شہاب الدین عمر سہروردی مرید شیخ ضیاء الدین ابو النجیب سہروردی مرید شیخ وجیہ الدین مرید محمدبن عمویہ مرید احمد اسود دینو ری مرید حضرت جنید بغدادی مرید خواجہ سری سقطی ۔۔۔

مزید

میاں جان محمد سہروردی لاہوری

میاں جان محمد سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ لاہور کے محلہ پرویز آباد میں اقامت گزین تھے جوکہ چاہ میراں اور کوٹ خواجہ سعید کے درمیان واقع تھا،ابتدائی تعلیم آپ نے عبد الحمید لاہوری سے حاصل کی جوکہ حضرت میاں وڈا رحمتہ اللہ علیہ کے خلیفہ اور مرید تھے،پھر آپ شیخ تیمور لاہور ی سے مزید تعلیم حاصل کرنے لگے جہاں تک کہ آپ ایک  متجر عالم بن گئے، ازاں بعد آپ نے حضرت میاں وڈا سے بھی استفا دہ فرمایا اور سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں بیعت اور خلافت حاصل کی اور آسمان سہروردیہ پر آفتاب بن کر ضو فشاں ہوئے۔           آپ حضرت حافظ محمد سہروردی المعروف میاں وڈا رحمتہ اللہ علیہ کے خلفاء میں سے تھے ،علوم ظاہری و باطنی میں تکمیل کی،متجر عالم تھے اس لیئے سر زمین پنجاب کے تمام علماء بحثییت عالم آپ کی قد۔۔۔

مزید

سید زندہ علی سہروردی لاہوری

سید زندہ علی سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ کا نسب حضرت موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ سے ملتا ہے،والد بزر گوار کا اسم گرامی سید عبد الکریم بن سید صفی الدین بن سید میراں محمد شاہ بخاری تھا اور ان کے ہی مرید و خلیفہ تھے،آپ کو زندہ امام بھی کہا جاتا ہے۔           آپ بہت خدا پرست اور ولی صاحب کرامت تھے،آپ کی اولاد لاہور میں موجود ہے،نہایت متقی اور پرہیز گار تھے،جہاں آپ کے والد کا مقبرہ ہے پہلے وہاں کا پانی بہت کھارا تھا مگر آپ کی دعا سے یہ پانی شیریں ہوگیا تھا، جس کنویں کا پانی کھاری شیریں ہوگیا تھا اس کی اینٹیں کرم شاہ گدی نشین نے کھو د ڈالیں تھیں،آپ کے دو صاحبز ادے تھے،۱سید اچھا شاہ۲سید مہجہ شاہ اور دونوں لاولد گئے۔           خزینتہ الا ص۔۔۔

مزید

مولوی تیمور سہروردی لاہوری

مولوی تیمور سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           مولوی تیمور سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ کے ابتدائی حالات کسی مصنف نے نہیں لکھے،مختلف قدیم کی ورق گردانی سے آنجناب کے مختصر سے حالات ملے ہیں جو ہدیہ ناظرین کیئے جاتے ہیں، آپ کا حضرت مولانا محمد اسماعیل سہروردی سے خاص تعلق خاطر تھااور اس زمانہ میں لاہور کے ممتاز علماء میں شامل تھے، آپ  کے بے شمار شاگرد لاہور اور مضا فات لاہور میں پائے جاتے تھے۔ میاں جان محمد سہروردی پرویز آباد اپنے تذکرہ میں لکھتے ہیں کہ جو مشکل مسائل میرے استاد مولوی تیمور صاحب سے حل نے ہوتے تھے وہ حضرت میاں وڈا سہروردی رحمتہ اللہ علیہ فوراً حل کردیا کرتے تھے، آپ لاہور کی فرید العصر ہستیوں میں سے تھے، متجر عالم و فاضل تھے، آ پ کا سلسلہ طریقت اس طرح ہے کہ مولانا تیمور لاہوری مرید مولانا عبد الکریم مرید مخدوم طبیب م۔۔۔

مزید

میاں محمد ابراہیم سہروردی لاہوری

میاں محمد ابراہیم سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           حضرت محمد  ابراہیم سہروردی حضرت شیخ اسماعیل عرف میاں وڈا کے حقیقی بھائی اور فتح اللہ کھوکھر کے صاحبز ادے تھے، آپ حضرت میاں وڈا رحمتہ اللہ علیہ سے چھو ٹے تھے اور سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں بیعت تھے،ساری عمر مجرد رہے اور تارک الدنیا رہے، مزار اقدس اندرون چار دیواری درس حضرت میاں وڈا رحمتہ اللہ علیہ لاہور میں ہے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔

مزید

میاں محمد حسین سہروردی لاہوری

میاں محمد حسین سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت میاں محمد اسماعیل سہروردی المعروف میاں وڈا کے حقیقی برادر خورد تھے، ساری عمر درس و تدریس اور تعلیم و ارشاد میں گز اری، زندگی کے آخری حصے میں چنیو ٹ سے لاہور تشریف لے آئے تھے اور یہیں وفات پائی، مزار اقدس قبرستان بی بیاں پاک دامناںمحمد نگر لاہور میں موجود ہے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔

مزید

میاں محمد صالح سہروردی لاہوری

میاں محمد صالح سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ نے حضرت محمد فاضل لنگا موضع لنگے تحصیل لالیاں چنیو ٹ سے خلافت اور ارادت حاصل کی، آپ میاں شاہ نواز برادر میاں سرفراز خاں جد کلاں میاں وڈا صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے ہیں، میاں احمد دین سجادہ نشین آپ کی اولاد میں سے تھے۔ لاہور میں آمد           جب آپ کو معلوم ہوا کہ لاہور میں حضرت میاں  محمد اسماعیل سہروردی المعروف حضرت میاں وڈا رحمتہ اللہ علیہ تبلیغ و ارشاد میں  مشغول ہیں تو آپ اس شوق و ذوق میں لاہور تشریف لے آئے،جس روز آپ لاہور پہنچے اس روز حضرت میاں وڈا صاحب  رحمتہ اللہ علیہ بہت قرار اور بے چین رہے جیسے کسی کا انتظار ہوتا ہے، بار بار مسجد سے باہر تشریف لاتے اور پھر اندر چلے جاتے، جب آپ مسجد تیل واڑہ  موجودہ درس میاں و۔۔۔

مزید