مسواک کرنے کا طریقہ
مسواک شریف کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ: سب سے پہلے مسواک کو دھولے۔ اُس کے بعد پہلے دائیں جانب اُوپر کے دانتوں کو صاف کرے۔ اس کے بعد بائیں جانب کے اوپر کے دانتوں کو صاف کرے۔ پھر دائیں جانب کے نیچے کے دانت صاف کرے۔ اس کے بعد بائیں جانب کے نیچے کے دانتوں کی صفائی کرے۔ اس طرح دائیں، بائیں اوپر نیچے کے دانتوں کی تین تین مرتبہ صفائی کرے۔ اور ہر مرتبہ مسواک کو دھولے۔ مسواک نہ بہت نرم اور نہ بہت سخت ہو بلکہ ریشہ دار ہو۔ مسواک داہنے ہاتھ سے کرے اور اس طرح کہ چ...