عظیم تحفہ
عظیم تحفہ الطا ف حُسین ’’تُم آج مجھے کچھ پریشان دِکھائی دے رہے ہو……خیر تو ہے نا؟‘‘ ماجد کی امّی نے اُس کے چہرے کی اُداسی کو بھانپتے ہوئے پوچھا۔ ’’آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے؛ ایسی تو کوئی بات نہیں‘‘، ماجد نے ٹالنے کی کوشش کی۔ بیٹا! تُم اُن آنکھوں کو اتنی آسانی سے دھوکہ نہیں دے سکتے جو تمہارے چہرے کے ایک ایک رنگ کو پہچاننے کا ہُنر جانتی ہیں۔‘‘ و...