حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے فضائل و مناقب
افضل البشر بعد الانبیاء، خلیفۂ رسول ﷺ،امیر المومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا نام عبد اﷲہے اور آپ کے والد کا نام عثمان بن عامر اور آپ کی والدہ کا نام ام الخیر سلمہ ہے(رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین)۔ آپ کا سلسلۂ نسب ساتویں پشت میں حضور نبی اکرم ﷺ سے مل جاتاہے۔آپ کی کنیت ابو بکر ہے۔ ولادت با سعادت: آپ کی پیدائش واقعۂ فیل کے دو سال چار ماہ بعد مکہ معظمہ میں ہوئی، آپ عمر میں حضور نبی کریم ﷺ سے دو سال چند ماہ چھوٹے ہیں۔ بچپن کا حیرت ...