ضیائی آرٹیکل  

کنزالایمان اورالفاظ کاحسن انتخاب

کنزالایمان اورالفاظ کاحسن انتخاب مولاناعبدالسلام رضوی بریلی شریف ’’کنزالایمان’’قرآن کریم کاصحیح ترجمہ ہونےکےساتھ ساتھ تفاسیرمعتبرہ قدیمہ کے مطابق ہے،اہل تفویض کےمسلک اسلم کاعکاس ہے،اصحاب تاویل کےمذہب سالم کامؤید ہے۔ زبان کی روانی وسلاست میں بےمثل ہے،عوامی لغات اوربازاری بولی سےیکسرپاک ہے، قرآن کریم کی اصل منشاؤمرادکوبتاتاہے،آیات ربانی کےانداز خطاب کی پہچان کراتاہے، قرآن کریم کےمخصوص محاوروں کی نشاندہی کراتا،قادرمطلق کی ر...

کنزالایمان اوراس کااسلوب

کنزالایمان اوراس کااسلوب محمدشمشادحسین رضوی(ایم ۔اے) کنزالایمان کیاہے؟عقیدہ وایمان،عشق ووفا،خلوص ومحبت کاخزانہ اوراس کاحسین وخوبصورت گلدستہ ہے۔یہی کنزالایمان صحیح معنی میں قرآن مقدس کاترجمہ اوراس کاسچا ترجمان ہے۔امام احمدرضافاضل بریلوی نے۱۳۳۰؁ ھ میں قرآن مقدس کااردوزبان میں ترجمہ کیااوراس کاتاریخی نام کنزالایمان رکھا۔رشدوہدایت کایہ ایساچشمۂ سیال ہےجس سے ہزاروں فیضیاب ہوئے،اوراب بھی ہورہےہیں انشاءاللہ آئندہ بھی ہوتےرہیں گے۔ جس وقت ترجمۂ قرآن ک...

کنزالایمان پر ارباب علم و دانش کے تاثرات

‘‘کنزالایمان’’پر ارباب علم و دانش کے تاثرات کلیم احمد قادری قرآن کریم دین اسلام کا حقیقی منبع و سرچشمہ ہے اور اس کے مفہوم و مطلوب تک ترجمہ رہنمائی کرتاہے۔ دنیا کی متدد زبانوں میں اس کے ترجمے کیے جاچکے ہیں۔ اور قرآن کریم کے تراجم میں اردوزبان کو یہ شرف و امتیازحاصل ہے کہ اس میں ترجموں کی تعداد دنیاکی ہر زبان سے زیادہ ہے۔ اس صنف میں زبردست عالم وفاضل عربی و اردو داں حضرات نے زور آزمائی کی ہے۔ مگر ان تراجم کا بغورجائزہ لیے ...

کنزالایمان اپنے مفسرین کی نظرمیں

کنزالایمان: اپنے مفسرین کی نظرمیں مولانا محمد ادریس رضوی،ایم اے،ممبئی حضرت علامہ مولانامفتی الشاہ امام احمد رضا نے اپنے ترجمہ قرآن کا تاریخی نام کنزالایمان رکھا۔ یعنی ‘‘ایمان کاخزانہ’’ اس ترجمۂ قرآن پر تفسیر لکھنےکےلئے وہی عالم، وہی مفتی، وہی مفسراٹھے جو اعتقاد میں امام احمدرضاکے معتقدومقلدتھےاور ہیں۔ مفسرکےلئے ضروری ہے کہ وہ مترجم کے ترجمہ سےاتفاق رکھتاہو، ساتھ ہی مندرجہ ذیل علوم پر اسے عبور حاصل ہو، مثلاًصرف، نحو، معا...

کتاب ’’محاسن کنزالایمان’’کاایک تجزیاتی مطالعہ

کتاب ’’محاسن کنزالایمان’’کاایک تجزیاتی مطالعہ ڈاکٹر سراج احمد قادری،ایم اے،پی ایچ ڈی ۱۹۸۶ء میں حکیم محمد موسیٰ امرتسری رحمتہ اللہ علیہ نے پاکستان کے مشہور قدیمی شہر لاہور میں امام اہل سُنّت الشاہ امام احمد رضا فاضل بریلوی رحمتہ اللہ علیہ کے عقائد ونظریات پر مبنی ایک دینی تنظیم’’مرکزی مجلس رضا’’کی بنیاد رکھی تھی۔ حضرت حکیم صاحب مرحوم و مغفور نے کس خلوص دل اور نیک نیتی کے ساتھ اس تنظیم کی بنیاد رکھی...

فاضل بریلوی کےکردارونظریات کامختصرجائزہ

فاضل بریلوی کےکردارونظریات کامختصرجائزہ“کا تنقیدی مطالعہ مولاناصاحبزادہ ابوالحسن واحدرضوی پروفیسرابوعبیددہلوی اپنےرسالہ“فاضل بریلوی کےکردارونظریات کامختصرجائزہ “میں کنزالایمان پراعتراض کرتےہوئےرقم طرازہیں: “احمدرضاخان صاحب نےیہ ترجمہ بلاسوچ اورکتب تفسیرولغت کی طرف مراجعت کیئےبغیر طبعی کسلمندی کےاوقات میں املاکرایا۔اسی وجہ سےان کےترجمہ میں بہت سی غلطیاں رہ گئی ہیں۔اس بات کی وضاحت اگلےبیان میں آرہی ہے۔ان اغلاط کی تعدادتوا...

تفسیرکنزالایمان میں احادیث نبویہ کے حوالے

تفسیرکنزالایمان میں احادیث نبویہ کے حوالے مولانامحمدعابدرضامصباحی دہلی قرآن حکیم و فرقان حمید کا مقصد اولین انسان کی اصلاح ہے۔ تربیت پیہم سے اس کے نفس امارہ کو نفس مطمئنہ بناتاہے۔ ہواہوس کے غبارسے آئینہ دل کو صاف کرکے اسے انوارربانی کی جلوہ گاہ بناناہے۔ انانیت و غرورنمرود و سرکشی کی بیخ کنی کر کے انسان کو اپنے مالک حقیقی کی اطاعت و انقیاد کاخوگرکرناہے۔ یہی کام سب سے اہم ہے اور کٹھن بھی، قرآن کریم نے اسی اہم ترین اور مشکل ترین کام کو سرانجام دیا...

امام احمدرضااورکنزالایمان

امام احمدرضااورکنزالایمان ڈاکٹرمحمدمسعوداحمدعلیہالرحمہ اعلیٰ حضرت کی تصانیف میں ترجمۂ قرآن ‘‘کنزالایمان’’اور فتاویٰ ‘‘العطایۃ النبویہ فی الفتاویٰ الرضویہ’’اپنی مثال آپ ہیں۔کنزالایمان پر ڈاکٹرمجیداللہ قادری نے کراچی یونیورسٹی سے پی ۔ایچ ۔ڈی بھی کیا ہے جبکہ صرف کنزالایمان کے حوالے سے تقریباً پچاس کتب ورسائل اورمقالات پاک وہند میں شائع ہوچکے ہیں۔حال ہی میں عالمِ اسلام کی عظیم یونیورسٹی‘‘...

اصول ترجمۂ قرآن کریم

اصول ترجمۂ قرآن کریم علامہ عبدالحکیم شرف قادری علیہ الرحمتہ اصل موضوع پرگفتگوکرنے سے پہلے مناسب معلوم ہوتاہے کہ قرآن کریم، تفسیر اور ترجمہ کے معانی اور تعریفات ذکرکردی جائیں تاکہ اصل مطلب کےسمجھنےاورسمجھانے میں آسانی رہے۔ قرآن کریم: عربی لغت میں قرآن، قراءت کے ہم معنی مصدرہے جس کا معنی پڑھناہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: اِنَّ عَلَینَا جَمَعَہٗ وَقُراٰنَہٗ فَاِذَ ا قَرَأنَاہٗ فَاتَّبِع قُراٰنَہٗ(۱۸/۷۶۔۱۷) ‘‘بےشک اس کا محفوظ کرنااورپڑ...

امام اہل سنت اور علم تفسیر

امام اہل سنت اور علم تفسیر علامہ محمد فیض احمد اویسی رضوی اعلیٰ حضرت عظیم البرکت قدس سرہ ان ہستیوں میں سے ہیں جن کے لئے اللہ تعالیٰ نے فرما یا افمن شرح اللہ صد رہ للاسلام فھو علی نورہ من ربہ ۔ (القرآن پ ۲۳ سورۃ الزمرآیت نمبر۲۲) یہ شرح صدر ہی تو تھا کہ قلیل عرصہ میں جملہ علوم و فنون سے فراغت پالی ور نہ عقل کب باور کرسکتی ہے کہ چودہ سال کی عمر میں جملہ علوم و فنون از بر ہوں۔ ایں سعادت بزور بازو نیست تانہ بخشد خدائے بخشندہ ...