کتنی اور کون سی چیزوں پر زکوۃ فرض ہے؟

05/07/2016 AZT-19568

کتنی اور کون سی چیزوں پر زکوۃ فرض ہے؟


کتنی اورکونسی اشیاءپرزکوۃ فرض ہے؟

الجواب بعون الملك الوهاب

صرف تین چیزوں پرزکوۃ فرض ہے۔ (1):ساڑھے سات تولے سونا (87.48 گرام)،ساڑھے باون تولے چاندی(612.36 گرام)۔(2): سونایاچاندی کی مذکورہ مقدار کے برابر مال تجارت۔(3): چرائی کے وہ جانور جو سال یا  سال  کا اکثر حصہ باہر سے چرتے ہوں۔ جب زکوۃکی تمام شرائط ان تینوں میں پائی جائیں تو زکٰوۃ فرض ہے۔ حوالہ: بہار شریعت، جلد1، حصہ5، صفحہ882، مکتبہ المدینہ کراچی۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء