سونا چاندی نصاب کو نہیں پہنچتے تو زکوۃ واجب ہے؟

04/18/2016 AZT-18786

سونا چاندی نصاب کو نہیں پہنچتے تو زکوۃ واجب ہے؟


میرا سوال یہ ہےکہ میرے  پاس تقریباً 4 تولہ سوناہے اور 25 تولہ چاندی ہے, يا ان میں سے ایک نصاب کی مقدار ہے دوسرے میں نہیں ہے  تو ان پر زکاۃ ہوگی؟

الجواب بعون الملك الوهاب

ايك شخص کے پاس سونا چاندی  ہے اور ہر ایک ان میں نصاب( یعنی سونا ساڑھے سات تولہ اور چاندی ساڑے باون تولہ) کو نہیں پہنچتا تو  ان کو آپس میں ملایا جائے گا پھر اگر کم  قیمت والے نصاب کی مقدار کوپہنچ جاتا ہے تو ان کوملا کر زکوۃ دی جائیگی۔ مثلاً چاندی کے نصاب  کی قیمت تقریباً 40 ہزارہے اور سونے کے نصاب کی  قیمت تقریباً 3 لاکھ ہے۔ اور   سوال میں مذکورہ صورت  میں سونا اور چاندی مکمل نصاب نہیں ہیں تو اب ان کو ملانے سے   چالیس ہزار سے زائد ان دونوں کی قیمت بن جاتی ہے   تو اب اس پر زکوۃ واجب ہے لہذا   کل مال کا  اڑھائی فیصد ادا کرنا ضروری ہے۔[ بہار شریعت، زکوۃ کا بیان، جلد 1، حصہ 5،  صفحہ 904، مکتبۃ المدینہ کراچی]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء