بچوں کی ملک میں زیور پر زکوۃ کا حکم؟
بچوں کی ملک میں زیور پر زکوۃ کا حکم؟
ایک شخص نے اپنی بیٹی کیلئے سونے کے زیور بنوایا جس کی مقدار تقریباً 11 تولے ہے، بنوانے کے بعد وہ اپنی بیٹی کو دے دیا اور بیٹی کی عمر تقریباً 8 برس ہے اور نیت یہ تھی کہ یہ اب اسی کے ہیں اور جب بڑی ہوگی تو استعمال کریگی یا جہیز میں دیا جائیگا۔ تو کیا اس صورت میں ان زیور پر زکوۃ ہے؟ اگر ہےتو کون ادا کریگا بیٹی یا باپ۔
الجواب بعون الملك الوهاب
جب باپ نے وہ زیور بیٹی کو دے دیا تو زیور بیٹی کی ملکیت ہیں اور اس پر زکوۃ واجب نہیں ہے کیونکہ زکوۃ کے واجب ہونے کی شرائط میں سے ایک شرط ہے" بالغ ہونا" اور مذکورہ صورت میں بیٹی نابالغ ہے تو اس پر زکوۃ بھی نہیں ہے۔
ہاں اگر والدین زکوۃ سے بچنے کیلئے ایسا کرتے ہیں تو یہ عمل مکروہ وممنوع ہے۔