عورت فوت ہوئی شوہر اس کا چہرا دیکھ سکتا ہے؟
عورت فوت ہوئی شوہر اس کا چہرا دیکھ سکتا ہے؟
كيا فرماتے ہیں علماء کہ آج کل عوام میں مشہور ہے کہ اگر عورت فوت ہو تواس کا شوہر نہ اسے دیکھے نہ کندھا دے نہ قبر میں اتارے وغیرہ تو کیا یہ درست ہے؟
الجواب بعون الملك الوهاب
صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ نے فرمایا: عورت مر جائے تو شوہر نہ اُسے نہلا سکتا ہے نہ چھو سکتا ہے اور دیکھنے کی ممانعت نہیں۔
عوام میں جو یہ مشہور ہے کہ شوہر عورت کے جنازہ کو نہ کندھا دے سکتا ہے نہ قبر میں اتار سکتا ہے نہ مونھ دیکھ سکتا ہے، یہ محض غلط ہے صرف نہلانے اور اسکے بدن کو بلاحائل ہاتھ لگانے کی ممانعت ہے۔ [ بہار شریعت، کتاب الصلاۃ، باب نماز جنازہ، جلد 1، صفحہ 813، مکتبۃ المدینہ کراچی]۔