عورت کےذبیحہ کا کیا حکم ہے؟

08/08/2016 AZT-21611

عورت کےذبیحہ کا کیا حکم ہے؟


السلام علیکم مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی جانور کو عورت ذبح کر دے تو اس کا کیا حکم ہے؟ برائے مہربانی اس کا جواب عنایت فرمائیں۔  سائل: قاری مراد علی  عمر کوٹ ضلع تھر پارکر

الجواب بعون الملك الوهاب

عورت کےہاتھ کا ذبیحہ کھانا جائز ہے۔ فتاویٰ عالمگیر میں ہے: " المراۃ المسلمۃ والکتابیۃ فی الذبح  کالرجل " مجمع الانہر میں ہےکہ: "ولو کان الذابح امراۃ او صبیا او مجنونا یعقلان حل الذبیحۃ بالتسمیۃ" ۔ واللہ تعالیٰ  ورسولہ اعلم بالصواب۔[فتاویٰ امجدیہ،جلد سوم،کتاب الذبح،ص279، مکتبہ  رضویہ کراچی]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء