قربانی کی کھال مسجد کی تعمیر کیلئے دینے کا حکم؟

03/29/2016 AZT-17817

قربانی کی کھال مسجد کی تعمیر کیلئے دینے کا حکم؟


کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ قربانی کی کھال کی رقم مسجد کی تعمیر پر خرچ کی جاسکتی ہے یانہیں؟

الجواب بعون الملك الوهاب

قربانی کی کھال كو مسجدکی تعمیراور دیگر ہر نیک اور جائز کام میں خرچ کیا جاسکتا ہے اورمسجد کی تعمیر یا مسجد کے دیگر اخراجات بھی نیک کا م ہیں ان میں بھی بغیر حیلہ کے لگانا جائز ہے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے: " يَتَصَدَّقُ بِجِلْدِهَا أَوْ يَعْمَلُ مِنْهُ نَحْوَ غِرْبَالٍ وَجِرَابٍ" .   ترجمہ: قربانی کے جانور کی کھال صدقہ کردے یا اس سے ڈول یا مشکیزہ بنالے۔ [فتاوی عالمگیری,  كتاب الأضحيہ، الباب السادس, جلد: 5, صفحہ: 301, دار الفكر بيروت]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء