جانور کا کان 2 انچ کٹا ہو تو قربانی کا حکم

07/22/2016 AZT-21285

جانور کا کان 2 انچ کٹا ہو تو قربانی کا حکم


ہم نے ایک قربانی کا جانور خریدا۔ مسئلہ یہ ہے اس کے کان پر ۲ انچ کا کٹ ہے۔ ہمیں راہنمائی فرمائیں کہ یہ جانور قربانی کے لیے اہل ہے یا نہیں؟ (شکیل اختر،جہلم)

الجواب بعون الملك الوهاب

اگر کان تہائی یا اس سے کم کٹا ہوا ہے تو اس كی قربانی جائز ہے۔ اور اگر تہائی سے زیادہ کٹا ہوا ہے تو اس کی قربانی ناجائز ہے۔ حوالہ: بہار شریعت، جلد3، صفحہ341، مکتبہ المدینہ کراچی۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء