عورت اگر طواف زیارت نہ کرسکے تو

09/06/2016 AZT-22392

عورت اگر طواف زیارت نہ کرسکے تو


السلام علیکم! حج میں طواف زیارۃ کے وقت اگر عورتوں کے مسائل ہوجائیں تو پھر کیا کریں؟ (شفا فرحین)

الجواب بعون الملك الوهاب

طواف زیارت نہیں کیا تھا عورت کے  مخصوص ایام شروع ہوگئے تو عورت پاک ہونے کا انتظار کرے اور پھر طواف زیارت کرے۔ اور اگر اس کی روانگی کا وقت آگیا ہے   اور عورت کے پاک ہونے تک کسی بھی صورت میں ٹھرنا او راس طواف کیلئے دوبارہ جانا بھی ممکن نہ ہو تو  وہ عورت  یہ طواف زیارت کرے اور ایسی صورت میں بدنہ واجب ہوگا یعنی اونٹ یا سالم گائے کی قربانی حدود حرم میں کرنا واجب ہوگی۔ حوالہ: وقار الفتاوى، جلد2، صفحہ 456، بزم وقاریہ کراچی۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء